Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
351 - 360
جواب	اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت درحقیقت بہت بڑی نعمت ہے ہر ہفتے بِالخُصُوص اور مختلف مواقع پر بِالعُموم بعد نمازِ عشاء شیخ طریقت ، اَمِیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ’’مدنی مذاکرہ‘‘ فرماتے ہیں جس میں مسلمانوں کے عقائد واَعمال کی اِصلاح کے ساتھ ساتھ اَخلاقیات واِسلامی معلومات ، معاشی ومعاشرتی وتنظیمی معاملات اور بہت سے موضوعات سے متعلق کئے گئے سوالات کے حکمت ونصیحت سے بھرپور جوابات مَرْحَمَت فرماتے ہیں ۔  (1) 
سوال	دار الافتاء اہلسنّت کے بارے میں کچھ بتائیے ؟ 
جواب	اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّمسلمانوں کے شرعی مسائل کے حل کیلئے مُتَعَدَّد ’’دارُالْافتاء اہلسنّت‘‘قائم کئے گئے ہیں جہاں دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین مفتیانِ کرام بِالمُشَافَہ ، تحریری اور مکتوبات و فون و ای میل کے ذریعے شرعی مسائل کا حل پیش کررہے ہیں ۔  اکثر فتاویٰ کمپیوٹر پر کمپوز کرکے دئیے جاتے ہیں نیز گھر گھر شرعی مسائل کی آگاہی کے لیے بذریعہ مدنی چینل ”دار الافتاء اہلسنّت“ کا سلسلہ بھی ہے اوراب  دار الافتاء اہلسنّت کی موبائل فون ایپ بھی مَنظرِ عام پر آچکی ہے ۔  (2) 
سوال	جامعۃ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ  (  Branch) کب اور کہاں کھولی گئی؟ 
جواب	پہلی شاخ1995ء میں نیو کراچی کے علاقے مدرسۃ المدینہ گودھرا کالونی  (  باب المدینہ کراچی) کی دوسری منزل میں کھولی گئی ۔  (3) 



________________________________
1 -      دعوت اسلامی کا تعارف ، ص۲۷ ، ماخوذ اً ۔ 
2 -     دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں ، ص۱۰ ، ماخوذ اً ۔ 
3 -     دعوت اسلامی کا تعارف ، ص۳۱ ۔