Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
350 - 360
جواب	کم و بیش 51اَوراد و  وظائف ہیں اور41 مشائخ  کرام کا تذکرہ ہے ۔ 
سوال	شجرۂ عالیہ کے کل اشعار کتنے ہیں اور یہ اشعار کس نے لکھے ہیں؟ 
جواب	شجرۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کل ’’تئیس (  23) اشعار‘‘پر مشتمل ہے ، اس کے ابتدائی ’’اٹھارہ اشعار‘‘اور’’مَقْطع  (  یعنی آخری شعر) ‘‘امامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا کلام ہے ۔  (1) 
سوال	شجرہ شریف کے اِس شعر’’عشقِ اَحمد میں عطا کر چشمِ تَر سوزِ جِگر ،   یا خدا ! اِلیاس کو اَحمد رضا کے واسطے ‘‘کا مطلب بتائیے ؟ 
جواب	اس شعرمیں شیخِ طریقت ، اَمِیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہعرض کرتے ہیں :  اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ! تجھے اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا واسطہ مجھے عشقِ رسول میں چشمِ تَریعنی رونے والی آنکھیں اورسوزِ جگریعنی اُن کی یاد میں تڑپنے والا دل عطا فرما ۔  (  آمین) 
دعوتِ اِسلامی کا تَعَارُف
سوال	دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ’’پہلا اجتماعی اعتکاف‘‘کہاں ہوا تھا؟ 
جواب	دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی مرکز’’گلزارِحبیب مسجد‘‘ (  گلستانِ اوکاڑوی ، باب المدینہ کراچی) میں ہوا جس میں  کم و بیش60 اسلامی بھائیوں نے اَمِیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ اعتکاف  کرنے کی سعادت حاصل کی تھی  ۔  (2) 
سوال	ہر ہفتے بعد نمازِ عشاء دعوتِ اسلامی کا کونسا خاص ایونٹ ہوتا ہے ؟ 



________________________________
1 -     حیات اعلیٰ حضرت ، ۳ / ۵۴ ۔ 
2 -     دعوتِ اسلامی کا تعارف ، ص۱۹ ۔