Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
349 - 360
سوال	مُرید کے رازوں سے پِیرکی واقفیت کے متعلق حضرت سیِّد علی بن وفا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کیا فرمایا؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : جس مُرِید نے یہ گمان کیا کہ اس کا شیخ اس کے رازوں سے واقِف نہیں ہے تو وہ مرید اپنے شیخ سے بہت دور ہے اگرچہ دن رات مُرشِد کے ساتھ بیٹھاہو ۔  (1) 
سوال	بوقتِ نزع امام فخر الدین رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِیکے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ 
جواب	اُس وقت شیطان نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے  خدا تعالیٰ کے ایک ہونے پر دلیل طلب کی ، آپ نے 360دلیلیں قائم کیں  مگر شیطان نے ایک ایک کرکے سب توڑدیں ، آپ کے پیر حضرت نجمُ الدِّین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہیں دور دراز مقام پر وُضو فرما رہے تھے وہیں سے انہوں نے آواز دی : کہہ کیوں نہیں دیتا کہ” میں نے خدا کو بے دلیل ایک مانا ۔ “ (2) 
سوال	کتاب’’آدابِِ سالکین ‘‘ میں  فنا کے کتنے اور کونسے درجے بیان کیے گئے ہیں ؟ 
جواب	اعلیٰ حضرت کے دادامُرشِد حضرت سیِّد شاہ آلِ احمد اچھے میاں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا  ’’آدابِ سالکین ‘‘ میں فرماتے ہیں : فنا کے تین درجے ہیں :  (  1) فَنَا  فِی الشَّیْخ  (  2) فَنَا فِی الرَّسُول  (  3) فَنَا فِی اللہ  ۔  (3) 
سوال	شجرۂ قادریہ عطاریہ میں کتنے ’’اوراد  و  وظائف‘‘اور کتنے مشائخ کرام کا تذکرہ ہے ؟ 



________________________________
1 -     الانوار القدسیة فی معرفة قواعد الصوفیة ، الباب الاول ، آداب المرید ، ص۳۳ ، الجزء الثانی ۔ 
2 -      ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۴۹۳ ، ملخصاً ۔ 
3 -     احوال وآثار شاہ آل احمد اچھے میاں مارہروی ، ص۳۰۴ ۔