Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
34 - 360
جواب	نیکی کا پلڑا بھاری ہونے کے یہ معنی ہیں کہ اوپر اُٹھے ، دنیا کا سا معاملہ نہیں کہ جو پلڑا بھاری ہوتا ہے نیچے کو جھکتا ہے ۔  (1) 
سوال	 پُلِ صراط سے لوگ  کس طرح گزریں گے ؟ 
جواب	اپنے اعمال کے مطابق پُلِ صراط پر لوگ مختلف طرح سے گزریں گے ، بعض تو ایسے تیزی کے ساتھ گزریں گے جیسے بجلی کا کوندا کہ ابھی چمکا اور ابھی غائب ہوگیا اور بعض تیز ہواکی طرح ، کوئی ایسے جیسے پرند اڑتا ہے ، بعض جیسے گھوڑا دوڑتا ہے اور بعض جیسے آدمی دوڑتا ہے ، یہاں تک کہ کچھ لوگ سُرین پر گھسٹتے ہوئے اور کچھ چیونٹی کی چال چل کر جائیں گے ۔  (2) 
سوال	قیامت کی کتنی قسمیں ہیں؟ 
جواب	قیامت تین قسم کی ہے : قیامتِ صُغْریٰ : یہ موت ہے ۔ ’’مَنْ مَاتَ قَامَتْ قِیَامَتُه یعنی جو مر گیا اس کی قیامت ہو گئی ۔ “ (3) دوسری قیامتِ وُسْطیٰ : وہ یہ کہ ایک قَرْن  (  یعنی ایک زمانہ) کے تمام لوگ فنا ہوجائیں اور دوسرے قَرْن کے نئے لوگ پیدا ہو جائیں ۔  تیسری قیامتِ کُبْریٰ : یعنی لوگوں کا سزا جزا کے لیے اٹھنا ۔  (4) 
سوال	 قیامت کے دن کون کس کی شفاعت کرے گا؟ 
جواب	 تمام انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ السَّلَاماپنی اُمت کی شفاعت فرمائیں گے (5) ، اولیاءِ 



________________________________
1 -     تکمیل الایمان ، درسوال اطفال مومنین اختلاف است ، ص۷۸ ۔ 
2 -     مسلم ، کتاب الایمان ، باب معرفة طریق الرؤیة ، ص۹۷ ، حدیث : ۴۵۴ ۔ 
3 -     موسوعة ابن ابی الدنیا ، کتاب ذکر الموت ، باب الخوف من اللہ تعالی ، ۵ /  ۴۴۷ ، حدیث : ۱۷۳ ۔ 
4 -     مجمع بحار الانوار ، حرف القاف ، باب القاف مع الواو ، تحت اللفظ : قوم ، ۴ /  ۳۵۱ ۔ 
5 -     معجم اوسط ، ۲ /  ۲۰۹ ، حدیث : ۳۰۴۴ ۔