Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
348 - 360
سوال	راہِ طَرِیقت میں بارگاہِ الٰہی سے دُھتکارے جانے کی کیا علامت ہے ؟ 
جواب	حضرت شیخ عبدالرحمٰن جیلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں کہ جو مرید اپنے نفس کو اپنے مُرشِد اور اپنے پیر بھائیوں کی محبت سے رُوگردانی کرنے والا پائے تو اسے جانناچاہئے کہ اب اس کو اللہ تعالی کے دروازے سے دُھتکارا جارہا ہے ۔  (1) 
سوال	تارکِ سنّت پیرکے متعلق شیخ احمد زَرُّوق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کیا فرمایا ؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو پیر سنّت کو نہ اپنا سکااُس کا اِتّباع دُرُست نہیں ، خواہ وہ  (  بظاہر) ہزار کرامتیں دکھائے (  وہ سب اِستِدراج یعنی دھوکا ہے ) ۔  (2) 
سوال	عَارِف بِاللہ سیِّد عَبْدُالْوَاحِد بَلگرامیقُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِیسَبْعَ  سَنَابِل میں  بزرگوں کے ذکر کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں ؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں ’’مشائخِ  کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی  کا ذکر سچے مریدوں کے ایمان کو تازہ کرتا ہے اور ان کے واقعات مُرِیْدِین کے ایمان پر تجلیاں ڈالتے ہیں  ۔  (3) 
سوال	پیرومُرشِد سے محبّت کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟ 
جواب	حضرت عَبْدُالعزِیزدَبّاغ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتے ہیں : مُرِید پِیر کی محبّت سے کامل نہیں ہوتا کیونکہ مُرشِد تو سب مریدوں پر یَکساں شفقت فرماتے ہیں ، یہ مُرِید کی مُرشِد سے محبّت ہوتی ہے جو اسے کامِل کے درجے پر پہنچا دیتی ہے ۔  (4) 



________________________________
1 -     الأنوار القدسیة فی معرفة قواعد الصوفیة ، ص۲۶ ، الجزء الثانی ۔ 
2 -     حقائق عن التصوف ، الباب الخامس ، التحذیر من الفصل...الخ ، ص۲۴۲ ۔ 
3 -     آداب مرشد کامل ، ص۱۴۰ ۔ 
4 -     الابریز ، الباب الخامس فی ذکر التشایخ والارادة ، محبة المرید ھی  الجاذبة ، ۲ / ۷۷ ۔