کرنے کے لئے سیکھا وہ قیامت کے دن جنّت کی خوشبو تک نہ پائے گا ۔ (1)
سوال علمائے کرام سے مقابلے یا جاہلوں سے جھگڑے کے لیے علم سیکھنا کیسا؟
جواب حضرت سَیِّدُنا کعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مَروی ہے کہ حضور تاجدارِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو اس لیے علم طلب کرے تاکہ علماء کا مقابلہ کرے یا جاہلوں سے جھگڑے یا لوگوں کی توجہ اپنی طرف کرے تو اسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ دوزخ میں داخل کرے گا ۔ (2)
بَیْعَت وطَرِیقت
سوال تَصَوُّرِ شیخ سے متعلّق کوئی حدیث بتائیے ؟
جواب ترمذی شریف میں حضرت حسن بن علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی روایت موجود ہے کہ انہوں نے اپنے ماموں ہند بن اَبو ہالہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حلیہ مبارکہ پوچھاتاکہ وہ اپنے ذہن میں محفوظ کر سکیں ۔ (3)
سوال پیر اُمورِ آخرت کے لیے بنایا جاتا ہے یا دنیاوی مشکلات حل کروانے کے لیے ؟
جواب پیر ہر گز دنیاوی مشکلات حل کروانے کے لیے نہیں بنایا جاتا بلکہ حقیقت میں پیر امورِ آخرت کے لیے بنایا جاتا ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ ضمناً ان سے دُنیوی بَرَکتیں ، مثلاً بیمار کو شفاء یا مشکلوں کا حل ہونا بھی ظاہر ہوتا رہتا ہے ۔ (4)
________________________________
1 - ابو داود ، کتاب العلم ، باب فی طلب العلم لغیر اللہ ، ۳ / ۴۵۱ ، حدیث : ۳۶۶۴ ۔
2 - ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاء فی من یطلب بعلمہ الدنیا ، ۴ / ۲۹۷ ، حدیث : ۲۶۶۳ ۔
3 - ترمذی ، الشمائل ، باب ماجاء فی خلق رسول اللہ ، ۵ / ۵۰۳ ، حدیث : ۸ ۔
4 - آداب مرشد کامل ، ص۱۷۷ماخوذ ا ۔