سوال عالِم دِین کا دو رکعت پڑھنا کیا فضیلت رکھتا ہے ؟
جواب حضرت سَیِّدُنا محمد بن علی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاسے مروی ہے کہ عالِم کی دو رکعت غیرِ عالِم کی 70 رکعتوں سے افضل ہیں ۔ (1)
سوال عالمِ باعمل کاثواب اور بے عمل عالم کا عذاب دوسروں سے زیادہ کیوں ہے ؟
جواب عالمِ باعمل کا ثواب دوسروں سے زیادہ ہے کیونکہ با عمل عالم خود بھی نیک ہے اور وہ دوسروں کو بھی نیک بنا دیتا ہے ۔ بے دِین یا بے عمل عالِم کا عذاب بھی دوسروں سے زیادہ ہے کیونکہ وہ گمراہ بھی ہے اور گمراہ کُن بھی او ر اُس کی بد عملی دوسروں کو بھی بد عمل بنا دے گی ۔ (2)
سوال نااہلوں کو علم سکھانا کیسا ہے اور نااہل کسے کہتے ہیں؟
جواب نااہلوں کو پڑھانا علم کو ضائع کرنا ہے اور اہل کو نہ پڑھانا ظلم وجورہے ۔ (3) نااہل سے مراد وہ لوگ ہیں جن کی نسبت معلوم ہے کہ علم کے حُقُوق کو محفوظ نہ رکھ سکیں گے ، پڑھ کر چھوڑ دیں گے ، جاہلوں کے سے افعال کریں گے یا لوگوں کو گمراہ کریں گے یا علما کو بدنام کریں گے ۔ (4)
سوال طَلَبِ دنیا کے لیے علم حاصل کرنے کی کیا وعید ہے ؟
جواب حضرت سَیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے رضائے الٰہی کا ذریعہ بننے والا علم دنیا حاصل
________________________________
1 - جامع صغیر ، ص۲۷۴ ، حدیث : ۴۴۷۶ ۔
2 - تفسیر صراط الجنان ، پ۶ ، النساء ، تحت الآیۃ : ۱۶۲ ، ۲ / ۳۵۷ ، ماخوذ اً ۔
3 - فتاوی ھندیة ، کتاب الکراھیة ، الباب الثلاثون فی المتفرقات ، ۵ / ۳۷۹ ۔
4 - بہار شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ / ۶۲۸ ۔