یوں ہے کہ جو کسی کا خفیہ عیب دیکھے پھر اسے چُھپالے تووہ اس شخص کی طرح ہے جو زندہ درگورکی گئی بچی کو زندہ کرے ۔ (1)
سوال کس وقت پردہ پوشی نہ کرنا لازم ہے ؟
جواب کسی شخص کا ایسا فعل یا قول جس کا ظاہر کرنا اسے ناپسند ہو اگر وہ خلافِ شریعت ہے اور اس کا تعلق بندوں کے حُقُوق سے ہونیز اس میں کسی شخص کا نقصان ہو ۔ مثلاً ایک شخص نے دوسرے شخص کی غیر موجود گی میں اسے زدوکوب یا قید کرنے یا اس کا مال لینے کا ارادہ ظاہر کیایا پھر اس پر کوئی حکمِ شَرَعِی مُرتّب ہوتا ہو مثلاً ایک شخص کی موجود گی میں دوسرے شخص نے کسی کو قتل کیا جس پر قصاص کا حکم مُرتّب ہوتا ہے یا پھر اس کی موجودگی میں کسی کا ما ل ضائع کیا جس پر تاوان کا حکم لگتا ہے تو اس شخص پر ( حتّی المقدور) لازِم ہے کہ حاکم کو اس بات کی اطلاع دے اور ضرورت پڑنے پر اس معاملے کی گواہی دے ۔ (2)
عِلْم وعُلَمَاء
سوال طَلَبِ علم کے دوران موت آجانے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب حضرت سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ حضور نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جسے علم حاصل کرتے ہوئے موت آ گئی وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کے اورحضرات انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے درمیان صرف درجۂ نَبوَّت کا
________________________________
1 - مسند امام احمد ، حدیث عقبة بن عامر الجھنی ، ۶ / ۱۴۷ ، حدیث ۱۷۴۵۲ ۔
2 - حدیقة ندیة ، المبحث الاول من المباحث الستة ۔ ۔ ۔ الخ ، النوع الثامن عشر ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۲۶۳ ۔