اُس کا بدلہ ہے جو تم مسلمانوں کو تکلیف دیتے تھے ۔ (1)
سوال رعایا اور مسلمانوں کے حُقوق غَصْب کرنے والے کے لئے کیا وعید ہے ؟
جواب حضورتاجدارِختمِ نَبوّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : مسلمانوں کو جس وَالِی کی رِعایا بنایا جائے ، پھر وہ والی ایسی حالت میں مرے کہ اس نے مسلمانوں کے حُقوق غَصْب کئے ہوں تو اللہتعالیٰ اس پر جنّت حرام فرما دیتا ہے ۔ (2) اور ایک روایت میں ہے : جس شخص کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کسی رعایا کا حکمران بنائے اور وہ خیر خواہی کے ساتھ ان کی نگہبانی کا فریضہ ادا نہ کرے تو وہ جنت کی خوشبو تک نہ پاسکے گا ۔ (3)
سوال اسلام زمانۂ کفر کے تمام گناہ مٹا دیتا ہے مگروہ کونسی چیز ہے جو نہیں مٹتی؟
جواب نو مسلم نے کفر کے زمانہ میں بندوں کے جو حُقُوق تلف کئے ہوں گے وہ اسے بہر حال ادا کرنے ہوں گے جیساکہ زمانۂ کفر کے قرض وغیرہ ایمان لانے سے معاف نہیں ہوں گے ۔ (4)
سوال مسلمان کی پردہ پوشی کرنے کا کیا ثواب ہے ؟
جواب حدیث شریف میں ہے : جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا ۔ (5) اور ایک روایت میں
________________________________
1 - احیاء علوم الدين ، کتاب آداب الالفة ۔ ۔ ۔ الخ ، الباب الثالث فی حق المسلم ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۲۴۲ ۔
2 - بخاری ، کتاب الاحکام ، باب من استرعی رعیة فلم ینصح ، ۴ / ۴۵۶ ، حدیث : ۷۱۵۱ ۔
3 - بخاری ، کتاب الاحکام ، باب من استرعی رعیة فلم ینصح ، ۴ / ۴۵۶ ، حدیث : ۷۱۵۰ ۔
4 - تفسیر صراط الجنان ، پ۲۶ ، محمد ، تحت الایۃ : ۲ ، ۹ / ۲۹۳ ، ماخوذ اً ۔
5 - ابن ماجہ ، کتاب الحدود ، باب الستر علی المؤمن ودفع الحدود بالشبھات ، ۳ / ۲۱۸ ، حدیث : ۲۵۴۴ ۔