Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
341 - 360
جواب	حضورِاَکرم ، نورِمجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نيک مسلمان کی وجہ سے اس کے پڑوس کے 100گھروں سے بَلا اور مصیبت دور فرما ديتا ہے ۔  (1) 
سوال	پڑوسیوں کی کتنی اقسام ہیں اور کس کے کتنے حقوق ہیں؟ 
جواب	پڑوسی تین طرح کے ہیں :  (  1) مسلمان رشتہ دار ، اس کے تین حقوق ہيں :  پڑوس کا حق ، اسلام کا حق اوررشتہ داری کا حق  (  2) مسلمان پڑوسی ، اس کے پہلے دو حقوق ہيں اور  (  3) کافرپڑوسی ، اس کا صرف پہلا حق ہے ۔  (2) 
سوال	حدیثِ پاک میں کن لوگوں کو ایک عمارت کی طرح کہا گیا ہے ؟ 
جواب	حضورمعلّمِ کائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’اَلْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ کَالْبُنْیَانِ یَشُدُّ بَعْضُہٗ بَعْضًایعنی مومن مومن کے لئے عمارت کی مثل ہے ، جس کا بعض حصہ بعض کو مضبوط رکھتاہے ۔  (3) 
سوال	مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے والوں کو جہنم میں کس طرح کا عذاب دیا جائے گا؟ 
جواب	حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں  : جہنمیوں پر ایک قسم کی خارش مُسَلَّط کر دی جائے گی ، جس کی وجہ سے وہ اپنے بدنوں کوکھجائیں  گے یہاں تک کہ ان میں سے کسی کی ہڈی ظاہر ہو جائے گی تو ندا کی جائے گی : اے فلاں  ! کیا تجھے اس کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے ؟  وہ کہے گا : ہاں !  تو منادی کہے گا  : یہ 



________________________________
1 -     معجم اوسط ، ۳ /  ۱۲۹ ، حدیث : ۴۰۸۰ ۔ 
2 -     شعب الایمان ، باب فی اکرام الجار ، ۷ /  ۸۳ ، حدیث : ۹۵۶۰ ۔ 
3 -     بخاری ، کتاب المظالم والغصب ، باب نصر المظلوم ، ۲ /  ۱۲۷ ، حدیث : ۲۴۴۶ ۔