Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
336 - 360
جواب	بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبح کیا جاتا ہے اس کو عقیقہ کہتے ہیں  اور یہ مُسْتَحَب ہے  ۔  (1) 
سوال	بچے کا عقیقہ کون سے دن کیا جائے ؟ 
جواب	عقیقہ ساتویں دن افضل ہے ۔  نہ ہوسکے تو چودھویں ، ورنہ اکیسویں ، ورنہ زندگی بھر میں جب کبھی ہو ۔  (2) 
سوال	کیا قُربانی کی گائے میں عقیقہ کا حصہ رکھا جاسکتا ہے ؟ 
جواب	جی ہاں قربانی کی گائے میں بھی عقیقہ کا حصہ رکھا جاسکتا ہے ۔  (3) 
سوال 	بچوں کے ساتھ والدین کا کیسا برتاؤ ہونا چاہئے ؟ 
جواب	اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  اولاد کے حقوق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  (  1) خدا کی ان امانتوں کے ساتھ مہر ولُطف  (   شفقت ومحبت ) کا برتاؤ رکھے ، انہیں پیار کرے ، بدن سے لِپٹائے ، کندھے پر چڑھائے  ۔  (  2) ان کے ہنسنے ، کھیلنے ، بہلنے کی باتیں کرے ، ان کی دِل جُوئی ، دل دارِی ، رعایت ومُحافظت ہر وقت حتی کہ نماز وخطبہ میں بھی ملحوظ رکھے ۔  (  3) نیا میوہ ، نیا پھل پہلے انہیں کو دے کہ وہ بھی تازے پھل ہیں نئے کو نیا مناسب ہے  ۔  (  4) کبھی کبھی حَسْبِ مقدور  (  حسبِ استطاعت ) انہیں شیرینی وغیرہ کھانے ، پہننے ، کھیلنے کی اچھی چیز  کہ شرعاً جائز ہے ، دیتا رہے ۔  (  5) سفر سے آئے تو ان کے لیے کچھ



________________________________
1 -     بہار شریعت ، حصہ۱۵ ، ۳ /  ۳۵۵ ۔ 
2 -     فتاوی رضویہ ، ۲۰ /  ۵۸۶ ۔ 
3 -     عقیقے کے بارے میں سوال جواب ، ص۱۱ ۔