اَولاد اور اُن کے حُقُوْق
سوال والدکی جانب سے بچے کے لئے پہلا تحفہ کیا ہے ؟
جواب سرکارِمدینۂ منوّرہ ، سردارِ مکۂ مکرمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے ۔ “ (1)
سوال بچے کی پیدائش کے کتنے دن بعد نام رکھنا چاہئے ؟
جواب ساتویں دن بچے کا نام رکھاجائے ۔ (2) لیکن اگر اس سے پہلے رکھا تو بھی جائز ہے ۔
سوال بچوں کے نام کن کے ناموں پر رکھنے کا فرمایا گیاہے ؟
جواب حضور نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : حضراتِ انبیاء ِ کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے ناموں پر نام رکھو ۔ (3)
سوال روزِ محشر كونسا بچہ اپنے والدین کی شفاعت نہیں کرپائے گا؟
جواب جس بچے نے عقیقہ کا وقت پایا یعنی سات دن کا ہوگیا اور بِلاعُذر باوَصْفِ اِستِطاعَت ( یعنی باپ نے استطاعت ہونے کے باوجود بھی) اس کا عقیقہ نہ کیا اس کے لئے یہ آیا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی شَفَاعَت نہ کرنے پائے گا ۔ (4)
سوال عقیقہ کیا ہے اور اس کا کیا حکم ہے ؟
________________________________
1 - جمع الجوامع ، ۳ / ۲۸۵ ، حدیث : ۸۸۷۵ ۔
2 - ترمذی ، کتاب الاضاحی ، باب من العقیقة ، ۳ / ۱۷۷ ، حدیث : ۱۵۲۷ ۔
3 - ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی تغییر الاسماء ، ۴ / ۳۷۴ ، حدیث : ۴۹۵۰ ۔
4 - فتاوی رضویہ ، ۲۰ / ۵۹۶ ۔