Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
333 - 360
ایک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رکھیں ، اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں  پر ڈالے رکھیں نیز دورِ جاہلیت میں  جیسی بے پردگی ہوا کرتی تھی ویسی بے پردگی نہ کریں  ، زمین پر اپنے پاؤں  اس لئے زور سے نہ ماریں  کہ ان کی اس زینت کا پتہ چل جائے جو انہوں  نے چھپائی ہوئی ہے ، غیر مردوں  کو اپنی زینت نہ دکھائیں  ، اپنے گھروں  میں  ٹھہری رہیں ، غیر مرد سے کوئی بات کرنے کی ضرورت پڑ جائے تو نرم و نازُک لہجے اورانداز میں  بات نہ کریں  وغیرہ  ۔  (  پھر یہ اعلان فرمایا گیا کہ) انجان ، پاکدامن ، ایمان والی عورتوں  پر بدکاری کابُہتان لگانے والوں  پر دنیا اور آخرت میں  لعنت ہے اور ان کے لیے قیامت کے دن بڑا عذاب ہے ۔  (1) 
سوال	دین اسلام میں انسان کی عزت وحرمت کو کیا اہمیت حاصل ہے ؟ 
جواب	دین ِاسلام کی نظر میں  ایک انسا ن کی عزّت و حُرمت کی قدر بہت زیادہ ہے اور اگر وہ انسان مسلمان بھی ہو تو اس کی عزت و حرمت کی قدر اسلام کی نظر میں  مزید بڑھ جاتی ہے ، اسی لئے دِین ِاسلام نے اُن تما م اَفعال سے بچنے کا حکم دیا ہے جن سے کسی انسان کی عزت و حرمت پامال ہوتی ہو ، اُن افعال میں  سے ایک فعل کسی کے عیب تلاش کرنا اور اسے دوسروں  کے سامنے بیان کر دینا ہے جس کا انسانوں  کی عزت و حرمت ختم کرنے میں  بہت بڑ اکردار ہے ، اس وجہ سے جہاں  اس شخص کو ذِلَّت و رُسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا عیب لوگوں  کے سامنے ظاہر ہو جائے وہیں  وہ شخص بھی لوگوں  کی نفرت اور ملامت کا سامنا کرتا ہے جو عیب تلاش کرنے اور انہیں  ظاہر کرنے میں  لگا رہتا ہے ،



________________________________
1 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۳۳ ، ۸ /  ۲۴ ۔