Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
332 - 360
ان کی خدمت کرنے ، ان کی طرف سے پہنچنے والی سختیوں  اور نازیبا باتوں  پر برداشت کا مظاہرہ کرنے اور ان پر احسان کرنے کی تعلیم دی گئی ہے ، یہ دین ِاسلام ہی کا عظیم کارنامہ ہے جس نے والدین کے ماں  باپ ہونے کے حق کو پورا کرنے کا حکم دیااور انہیں  اَذِیّت و تکلیف پہنچانے سے منع کیا ۔  (1) 
سوال	پاکیزہ معاشرے کے قیام کے لیے دین اسلام کا کیا کردار رہاہے ؟ 
جواب	دین ِاسلام کو یہ اعزازحاصل ہے کہ اس نے پاکیزہ معاشرے کے قیام کے لئے نیز جو چیزیں  اِس راہ میں  بڑی رکاوٹ ہیں ، انہیں  ختم کرنے کے لئے انتہائی اَحسن اور مُؤثر اِقدامات کئے ہیں ۔ فحاشی ، عُریانی اور بے حیائی پاکیزہ معاشرے کے لئے زہرِ قاتل کی حیثیت رکھتے ہیں  ، دین ِاسلام نے جہاں  ان چیزوں  کو ختم کرنے پر زور دیا وہیں  ان ذرائع اور اسباب کو ختم کرنے کی طرف بھی توجہ کی جن سے فحاشی ، عُریانی اور بے حیائی پھیل سکتی ہے ، جیسے عورتوں  کا نرم و نازُک لہجے میں  بات کرنا اس لئے اسلام نے اس ذریعے کو ہی بند کرنے کا فرما دیا تاکہ معاشرہ پاکیزہ رہے اور اس کی بُنیادیں  مضبوط ہوں ۔  (2) 
سوال	اسلام نے عورتوں کی عصْمَت کے تحفظ کے لیے کیا احکامات دئیے ہیں؟ 
جواب	دین ِاسلام میں  چونکہ عورت کی عصمت کی اہمیّت اور قدر انتہائی زیادہ ہے اس لئے اس کی حفاظت کا بھی بھر پور اہتمام کیا گیا ہے مثلاً عورتوں  نیز مردوں کو حکم دیا گیاکہ وہ اپنی نگاہیں  کچھ نیچی رکھیں ، عورتوں  سے فرمایا کہ اپنی چادروں  کا 



________________________________
1 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۲۱ ، لقمٰن ، تحت الآیۃ : ۱۵ ، ۷ /  ۴۹۲ ۔ 
2 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۳۲ ، ۸ /  ۱۷ ۔