Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
331 - 360
سوال	تَعَصُّب کے متعلق دینِ اسلام  کا کیا نظریہ ہے ؟ 
جواب	اسلام میں اس بات کی کوئی گنجائش نہیں کہ آدمی اپنی قوم یا خاندان کی ہر معاملے میں تائید کرے اگرچہ وہ باطل پر ہوں بلکہ حق کی اِتّباع کرنا ضروری ہے ۔  اس میں رنگ ونسل ، قوم وعلاقہ ، ملک و صوبہ ، زبان وثَقافَت کے ہر قسم کے تعصب کا رد ہے ۔  کثیر احادیث میں بھی تعصب کا شدید رد کیا گیا ہے ، چنانچہ حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ”جو بلا وجہ جنگ کرے یا تعصب کی جانب بلائے یا تعصب کی وجہ سے غصہ کرے تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا ۔  (1) 
سوال	 دِینِ اِسلام میں حُقُوقُ الْعِباد کو کیا اَہمیّت حاصل ہے ؟ 
جواب	دِینِ اِسلام میں حُقُوقُ الْعِباد کی بہت زیادہ اہمیّت ہے ، بلکہ احادیث میں یہاں تک ہے کہحُقُوْقُاللہ پورے کرنے کے باوجود بہت سے لوگ حقوقُ العباد میں کمی کی وجہ سے جہنم کے مستحق ہوں گے ۔  (2) 
سوال	والدین کے ساتھ سُلُوک کے متعلق اسلام نے ہمیں کیادرس دیا؟ 
جواب	دِین ِاسلام میں  والدین کی خدمت کرنے اور ان کے ساتھ حُسن ِسلوک کرنے کو ایک خاص اہمیت دی گئی ہے اور ا س سے متعلق مسلمانوں  کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں  حتی کہ کافر والدین کے ساتھ بھی حسن ِسلوک کرنے ،




________________________________
1 -     ابن ماجہ ، کتاب الفتن ، باب العصبیة ، ۴ /  ۳۲۶ ، حدیث : ۳۹۴۸ ۔ 
تفسیر صراط الجنان ، پ۵ ، النساء ، تحت الآیۃ : ۱۰۵ ، ۲ /  ۲۹۵ ،  ملتقطاً ۔ 
2 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۸۳ ، ۱ /  ۱۵۳ ۔