( 7) مصائِب وآلام اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آزمائشوں پر صبر کرنا ( 8) اللہتعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ( 9) لمبی امیدیں نہ رکھنا اور ( 10) دنیا میں زہد و قناعت اختیار کرنا وغیرہ ۔ (1)
سوال دِینِ اسلام کے عادِلانہ نظام کی کوئی مثال بیان فرمائیے ؟
جواب ایک مرتبہ امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عَلِیُّ الْمُرْتَضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی زِرَہ ( جنگ میں پہنی جانے والی لوہے کی جالی دارقمیص) گم ہو گئی ، بعد میں وہ ایک یہودی کے پاس ملی ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ زِرہ میری ہے ، یہودی نے انکار کیا ، معاملہ حضرت قاضی شریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عدالت میں پہنچا ۔ انہوں نے فریقین کا مؤقّف سننے کے بعد امير المؤمنین سے دلیل طلب فرمائی ۔ آپ نے فرمایا : میرا غلام قنبر اوربیٹا حسن دونوں اس بات کے گواہ ہیں ۔ قاضی صاحب نے کہا : بیٹے کی گواہی باپ کے حق میں درست نہیں ۔ یہ سن کر یہودی کہنے لگا : اے امیر المومنین ! آپ ہی مجھے عدالت لائے اور قاضی صاحب نے آپ ہی کے خلاف فیصلہ کردیا ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ یہی مذہب حق ہے اور یہ زِرہ آپ ہی کی ہے اور وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔ حضرت عَلِیُّ الْمُرْتَضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے خوش ہوکروہ زِرہ اورایک گھوڑا اُسے تحفے میں دے دیا ۔ (2)
سوال دِین اسلام نے بیٹیوں اور بہنوں کے کیا حقوق بیان کیے ہیں؟
________________________________
1 - تفسیر صراط الجنان ، پ۱۲ ، ھود ، تحت الایۃ : ۱۱۲ ، ۴ / ۵۰۵ ۔
2 - الکامل فی التاریخ ، سنة اربعین ، ذکر بعض سیرتہ ، ۳ / ۲۶۵ ماخوذا ۔
حلیة الاولیاء ، شریح بن الحارث الکندی ، ۴ / ۱۵۱ ، رقم : ۵۰۸۵ ماخوذا ۔