Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
328 - 360
جواب	عید الفطر کی رات کو”لَیْلَۃُ الْجَائِزَۃ یعنی انعام والی رات“کہا جاتا ہے  ۔  (1) 
سوال	شبِ قدر کو ’’برکت والی رات ‘‘کیوں کہا جاتا ہے ؟ 
جواب	اس لئے کہ اس میں قرآنِ پاک نازل ہوا اور ہمیشہ اس شب میں خیر و برکت نازل ہوتی ہے اور دعائیں (  خصوصیّت کے ساتھ) قبول کی جاتی ہیں ۔  (2) 
سوال	فرشتے شبِ قدرمیں  کن مسلمانوں کو سلام کرتے ہیں؟ 
جواب	ہر اُس مرد و عورت کو سلام کرتے ہیں جو اس رات عبادت میں مشغول ہو ۔  (3) 
دِیْنِ اِسْلَام
سوال	دِین ِ حق کی پہچان بیان کیجئے ؟ 
جواب	سچے دِین کی پہچان یہ ہے کہ وہ سلف صالحین کا دین ہو ، یہ حضرات ہدایت کی دلیل ہیں ، اللہ تعالیٰ نے حقانیت اسلام کی دلیل یہ دی کہ وہ ملتِ ابراہیمی ہے ۔  (4) 
سوال	دِینِ اسلام پر ثابت قدمی کے چند اسباب بتائیے ؟ 
جواب	 (  1) علمِ دِین حاصل کرنا  (  2) کثرت سے مسجد میں حاضر ہونا  (  3) زبان کی حفاظت کرنا  (  4) کفر اور گناہوں سے بچنا  (  5) کافروں ، بد مذہبوں اور فاسق وفاجر لوگوں سے تعلقات نہ رکھنا  (  6) نفسانی خواہشات کی پیروی سے بچنا 



________________________________
1 -     شعب الایمان ، باب فی الصیام ، فصل فی لیلة القدر ، ۳ /  ۳۳۶ ، حدیث : ۳۶۹۵ ۔ 
2 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۲۵ ، الدخان ، تحت الآیۃ : ۳ ، ۹ /  ۱۷۸ ۔ 
3 -     تفسیر خازن ، پ۳۰ ، القدر ، تحت الایة : ۴ ، ۴ /  ۳۹۷ ۔ 
4 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الایۃ : ۱۳۰ ، ۱ /  ۲۱۱ ۔