Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
327 - 360
جواب	 رجب کی ستائیسویں  رات کو نیک عمل کرنے والے کو سو برس کی نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ۔  (1) 
سوال	حضور تاجدار ِرسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو کس دن مبعوث فرمایاگیا؟ 
جواب	حضور نبیِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  رجَب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام  (  یعنی عبادت) کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاريخ ہے ۔ اِسی دن (  حضرت) محمّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواللہ عَزَّوَجَلَّ نے مبْعُوث فرمایا ۔  (2) 
سوال	 شبِ بَراءَ ت میں عبادت کرنے کی کیا فضیلت  ہے ؟ 
جواب	جو اس رات میں عبادت کرتے ہیں ان کو عذابِ الٰہی سے چھٹکارا یعنی رہائی ملتی ہے ، عربی میں براء ت کے معنیٰ رہائی اور چھٹکاراہیں ۔  (3) 
سوال	 کونسی پانچ راتوں میں شب بیداری کرنے پرجنّت واجب کردی جاتی ہے ؟ 
جواب	 (  1) ذُوالحجّہ شریف کی آٹھویں (  2) نویں اور (  3) دسویں رات  (  4) عیدالفطر کی رات (  5) شعبانُ المعظم کی پندرہویں رات (  یعنی شبِ براء ت) ۔   (4) 
سوال	”لَیْلَۃُ الجَائِزَۃ“کس رات کو کہا جاتا ہے ؟ 



________________________________
1 -     شعب الایمان ، باب فی الصیام ، تخصیص شھر رجب بالذکر ، ۳ /  ۳۷۴ ، حدیث : ۳۸۱۲ ۔ 
2 -     شعب الایمان ، باب فی الصیام ، تخصیص شھر رجب بالذکر ، ۳ /  ۳۷۳ ، حدیث : ۳۸۱۱ ۔ 
3 -     اسلامی زندگی ، ص۷۵ ۔ 
4 -     مسند الفردوس ، ۳ /  ۶۲۰ ، حدیث : ۵۹۳۷ ۔ 
الترغیب والترھیب ، کتاب العیدین والاضحیہ ، الترغیب فی احیاء لیلتی العیدین ، ۳ /  ۹۸ ، حدیث : ۲ ۔