جواب تفسیر روح البیان میں ہے کہ محفلِ میلاد شریف کی برکت سال بھر تک گھر میں رہتی ہے ۔ (1)
سوال حضورتاجدارِ انبیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی رات خوشی منانے والوں کو کیا جزا دِی جائے گی؟
جواب حضرت سَیِّدُنا شیخ عبد الحق محدّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی رات خوشی منانے والوں کی جزا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں فضل و کرم سے جَنّٰتُ النَّعِیْم میں داخِل فرمائے گا ۔ (2)
سوال رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے اسلام میں کس دن کا روزہ فرض تھا؟
جواب اسلام میں پہلے عاشورہ یعنی 10محرم الحرام کاروزہ فرض تھا پھر رمضان شریف کے روزوں سے اس روزے کی فَرْضِیَّت منسوخ ہوگئی ۔ (3)
سوال رمضان المبارک کے بعد کس مہینے کاروزہ سب سے افضل ہے ؟
جواب حضورسرورِ انبیا ، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : رمضان کے بعد محرم کا روزہ افضل ہے اور فرض نماز کے بعد صَلٰوۃُ اللَّیلیعنی رات کے نوافل افضل ہیں ۔ (4)
سوال شبِ معراج میں نیک عمل کرنے والوں کو کتنا ثواب ملتا ہے ؟
________________________________
1 - روح البیان ، پ۲۶ ، الفتح ، تحت الآیة : ۲۹ ، ۹ / ۵۷ ۔
2 - ماثبت بالسنة ، الباب الاول فی مولدہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ص۱۰۲ ۔
3 - مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۱۸۰ ۔
4 - مسلم ، کتاب الصیام ، باب فضل صوم المحرم ، ص۴۵۶ ، حدیث : ۲۷۵۵ ۔