وہاں سرِ پاک کا نشان بن گیا ۔ (1)
سوال ’’اُسطُوانۂ عائشہ‘‘کے پاس نماز پڑھنے کے متعلق حدیث میں کیافرمایا گیا؟
جواب حضورتاجدارِختم نبوّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ایک جگہ ( یعنی اسطوانۂ عائشہ) بہت زیادہ برکت والی ہے ، اگرلوگوں کو عِلم ہوجائے تو انہیں وہاں نماز پڑھنے کے لیے ہجوم کی وجہ سے قُرعہ ڈالنا پڑے ۔ (2)
مُتَبَرَّک راتیں اور اَیَّام
سوال سب سے افضل رات کون سی ہے ؟
جواب سب سے افضل رات حضورسرورِ دوجہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ولادتِ باسعادت کی رات ہے ۔ حضرت سَیِّدُناشیخ عبد الحق مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’بے شک سَروَرِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی شبِ ولادت شبِ قَدْر سے بھی افضل ہے کیونکہ شبِ ولادتِ سرکارِ مَدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس دنیا میں جلوہ گر ہونے کی رات ہے جبکہ لَیْلَۃُ الْقَدْر سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عطا کردہ شب ہے اور جو رات ظُہُورِ ذاتِ سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وجہ سے مُشَرَّف ہو وہ اُس رات سے زِیادہ شَرَف و عزّت والی ہے جو ملائکہ کے نُزول کی بِناء پر مشرَّف ہے ۔ (3)
سوال کونسی محفل کی برکت سال بھر تک گھر میں رہتی ہے ؟
________________________________
1 - عاشقان رسول کی 130 حکایات ، ص۲۳۷ ۔
2 - وفاء الوفا ، الفصل السابع فی اساطین المسجد ۔ ۔ ۔ الخ ، اسطوان القرعة ، ۱ / ۴۴۰ ۔
3 - ماثبت بالسنة ، الباب الاول فی مولدہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ص۱۰۰ ۔