Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
324 - 360
سوال	محض زیارتِ روضۂ اَقدس کی نیت سے سفرِمدینہ کرنے کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب	حضورِ اَکرم ، شفیعِ اعظمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :  جوشخص بالقصد میری زیارت کو آیا وہ قیامت کے دِن میری محافظت میں رہے گا ۔  (1) 
سوال	دنیا کا سب سے افضل قبرستان کون سا ہے ؟ 
جواب	مدینۂ منوّرہ کا قبرستان ”جنّت البقیع“یہ مکہ مکرمہ کے قبرستان”جنَّتُ المَعْلیٰ“ سے بھی افضل ہے کیونکہ یہاں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے مزارات زیادہ ہیں یااِس لیے افضل ہے کہ یہ حضورامامُ الانبیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  روضۂ اَنور سے قریب ہے ۔  (2) 
سوال	جنّت البقیع میں کتنے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آرام فرما ہیں؟ 
جواب	تقریباً دس ہزارصحابۂ کرام رِضْوَان اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  ۔  (3) 
سوال	مکہ مکرمہ کے ’’محلّہ مَسفَلہ‘‘ کو تاریخی حیثیت کیوں حاصل ہے ؟ 
جواب	کیونکہ حضرت سَیِّدُنا ابراہیم خلیلُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام ، حضراتِ صدیق و فاروق و حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اِسی محلۂ مبارکہ میں رہا کرتے تھے ۔  (4) 
سوال	”غارِ مُرسلات“ کی کیا خصوصیت ہے ؟ 
جواب	یہ وہ غار ہے جس میں پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کا سرِ مبارک غار کے اوپر کے پتھر سے مَس (  Touch) ہوا تو وہ پتھر نرم ہوگیااور



________________________________
1 -     شعب الایمان ، باب فی المناسک ، فضل الحج والعمرة ، ۳ /  ۴۸۸ ، حدیث : ۴۱۵۲ ۔ 
2 -     مرقاة المفاتیح ، کتاب المناسک ، باب حرم المدینة حرسھا اللہ تعالی ، ۵ /  ۶۳۰ ، تحت الحدیث : ۲۷۵۰ ۔ 
3 -     شرح المواھب ، المقصد العاشر ، الفصل الثانی فی زیارۃ قبرہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱۲ / ۲۶۲ ماخوذا ۔ 
4 -     عاشقان رسول کی 130 حکایات ، ص۲۴۳ ۔