اور یوں اِس پتھر کی فضیلت وعظمت کوچار چاند لگ گئے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں دو جگہ اس کی عظمت کا خطبہ ارشاد فرمایا ، اسے مقامِ ابراہیم کہتے ہیں ۔ (1)
سوال کس خاتون نے رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مکانِ عالیشان کے پاس مسجد بنوائی تھی؟
جواب خلیفہ ہارون رشید کی والدہ نے ۔ (2)
سوال سَیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا مکانِ رحمت نشان کہاں واقع ہے ؟
جواب صد کروڑ افسوس ! اب اِس کے نشان تک مٹادئیے گئے ہیں اور لوگوں کے چلنے کے لیے یہاں ہموار فرش بنادیا گیاہے ۔ مَروہ کی پہاڑی کے قریب واقع ’’بابُ المَرْوَہ‘‘سے نکل کر بائیں طرف ( Left Side) ۔ (3)
سوال غارِ حرا افضل ہے یا غارِ ثور؟
جواب ’’غارِ حرا‘‘غارِ ثور سے افضل ہے کیونکہ غارِ ثور نے تین دن تک سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدم چومے جبکہ غارِ حرا سلطانِ دوجہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صحبت بابَرَکت سے زیادہ عرصہ مُشَرَّف ہوا ۔ (4)
سوال قابیل نے سیدنا ہابیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کہاں شہید کیا تھا؟
جواب جَبَلِ ثورپرشہید کیا ۔ (5)
________________________________
1 - خزائن العرفان ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۱۲۵ ، ص۴۲ ، پ۴ ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۹۷ ، ص ۱۲۶ ۔
2 - السيرة النبوية لابن كثير ، باب مولد رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم ، ۱ / ۲۰۰ ۔
3 - عاشقان رسول کی 130 حکایات ، ص۲۴۰ ۔
4 - عاشقان رسول کی 130 حکایات ، ص۲۴۲ ۔
5 - تفسیر قرطبی ، پ۶ ، المائدة ، تحت الآیة : ۳۰ ، ۳ / ۷۶ ۔