دُرود شریف پڑھتا ہے اُس کے 80 برس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔ (1)
سوال کس درود شریف کے پڑھنے سے موت اور قبر میں داخل ہوتے وقت دیدارِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰ لِہٖ وَسَلَّمَکی بشارت ہے ؟
جواب اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِ الْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ ۔ (2)
سوال روزانہ کتنی مرتبہ درود پاک پڑھنے سے محتاجی دور ہوتی ہے ؟
جواب رحمتِ عالَمیان ، مکی مدنی سلطانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو مجھ پر روازنہ 500 بار درود شریف پڑھ لیا کرے گاوہ کبھی محتاج نہ ہوگا ۔ (3)
سوال ”درودِ شفاعت“ کونسا ہے ؟
جواب پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایاکہ جس نے یہ کہا”اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَالْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَا مَۃ“اس کے لئے میری شفاعت واجب ہو گئی ۔ (4)
سوال کیا منہ کی بدبو دور کرنے کابھی کوئی وظیفہ ہے ؟
جواب جی ہاں ! یہ دُرودِ پاک”اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ الطَّاہِر“موقع بہ موقع ایک ہی سانس میں11مرتبہ پڑھ لیجئے ، اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ مُنہ کی بدبو زائِل
________________________________
1 - جامع صغیر ، ص۳۲۰ ، حدیث : ۵۱۹۱ ۔
2 - افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاة السادسة والخمسون ، ص۱۵۱ بتغیر قلیل ۔
3 - مستطرف ، الباب الرابع والثمانون فیما جاء فی فضل ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۵۰۸ ۔
4 - معجم کبیر ، ۵ / ۲۵ ، حدیث : ۴۴۸۰ ۔