نامِ اَقدس لیا یا سُنا اوراُس وقت دُرود شریف نہ پڑھا تواِس کے بدلے کا کسی دوسرے وقت میں پڑھ لے ۔ (1)
سوال دعا کب زمین و آسمان کے درمیان معلّق رہتی ہے ؟
جواب جب تک تاجدارِ دوجہان ، رحمتِ عالَمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر درود نہ پڑھا جائے دعا زمین وآسمان کے درمیان معلّق ( لٹکی) رہتی ہے ۔ (2)
سوال دن اور رات میں تین تین مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب حدیثِ پاک ہے : ”جس نے میری طرف شوق و محبت کی وجہ سے دن اور رات میں تین تین مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے ۔ “ (3)
سوال امام زین العابدین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کس چیز کو اَہلِ سنّت کی علامت قرار دیا؟
جواب امام زین العابدین حضرت سَیِّدُنا ابوالحسن علی بن حسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ارشاد فرمایا : رسولِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر کثرت سے درود پڑھنا اہلِ سنّت کی علامت ہے ۔ (4)
سوال روزِ جمعہ 80بار دُرودشریف پڑھنے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب جوشخص حضورِاکرم ، شفیعِ اعظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم پرجُمُعہ کے دن 80بار
________________________________
1 - درمختار وردالمحتار ، کتاب الصلاة ، مطلب فی وجوب الصلاة علیہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۲۷۸ ۔
2 - ترمذی ، کتاب الوتر ، باب ماجاء فی فضل الصلاة علی النبی ، ۲ / ۲۸ ، حدیث : ۴۸۶ ۔
3 - معجم کبیر ، ۱۸ / ۳۶۲ ، حدیث : ۹۲۸ ۔
4 - القول البدیع ، الباب الاول ، قول علی زین العابدین علامة ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۳۱ ، رقم : ۵ ۔