تَفْضِيْلاً ۔ (1)
سوال حدیثِ پاک میں لاحول شریف کو کہاں کا خزانہ فرمایا گیا ہے ؟
جواب حدیث ِ پاک میں ہے : ”لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ“جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ۔ (2)
سوال اونٹ اپنے بِلبِلانے میں کیا کہتا ہے ؟
جواب وہ اپنے بلبلانے میں یہ کہتا ہے : حَسْبِیَ اللہُ وَکَفٰی بِاللہ وَکِیْلًا یعنی مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کافی اوروہی میراکارساز ہے ۔ (3)
دُرُودِ پاک
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے درود بھیجنے سے کیا مراد ہے ؟
جواب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے درود بھیجنے سے مراد رحمت نازل فرمانا ہے ۔ (4)
سوال فرشتوں اور ہمارے درود بھیجنے سے کیا مراد ہے ؟
جواب فرشتوں اور ہمارے درود بھیجنے کا مطلب دعائے رحمت کرنا ہے ۔ (5)
سوال مَجلس میں ذکرِرسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہو تو دُرود کا کیا حکم ہے ؟
جواب ہرجلسۂ ذکر میں درود پڑھنا واجب ہے خواہ خود نامِ اقدس لے یا کسی سے سنے اور اگر ایک مجلس میں سو بار ذکر آئے تو ہر بار دُرود شریف پڑھنا چاہئے ، اگر
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب الدعوات باب ما یقول اذا رای مبتلی ، ۵ / ۲۷۲ ، حدیث : ۳۴۴۲ ۔
2 - بخاری ، کتاب الدعوات ، باب الدعاء اذا علا عقبة ، ۴ / ۲۱۲ ، حدیث : ۶۳۸۴ ۔
3 - الروض الفائق ، المجلس السابع والاربعون فی مناقب الصالحین ، ص۲۷۲ ۔
4 - شرح السنة ، کتاب الصلاة ، باب الصلاة علی النبی ، ۲ / ۲۸۰ ۔
5 - شرح السنة ، کتاب الصلاة ، باب الصلاة علی النبی ، ۲ / ۲۸۰ ۔