Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
32 - 360
		سائے میں10 آدمی بیٹھیں گے اوردودھ میں یہ برکت ہوگی کہ ایک اونٹنی کا دودھ جماعت کو کافی ہوگا ، ایک گائے کا دودھ قبیلہ بھر کو اور ایک بکری کا خاندان بھر کو کفایت کرے گا ۔  (1) 
سوال	قیامت کی نشانی سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے بعد کیا ہوگا؟ 
جواب	اس نشانی کے ظاہرہوتے ہی توبہ کادروازہ بند ہوجائے گااور اس وقت کا اسلام معتبر نہیں ہوگا ۔  (2) 
سوال	پہلی بار صور پھونکنے کے بعد جب سب کچھ فنا ہوجائے گا تو اللہ تعالیٰ کیا فرمائے گا؟ 
جواب	اللہ عَزَّ وَجَلَّفرمائے گا : )لِمَنِ الْمُلْكُ الْیَوْمَؕ-(آج کس کی بادشاہت ہے ؟ کہاں ہیں جَبّارِین؟ کہاں ہیں متکبرین؟ مگر ہے کون جو جواب دے ، پھر خود ہی فرمائے گا :  )لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ(۱۶)( (  پ۲۴ ، المؤمن :  ۱۶) صرف اللہواحد قہار کی سلطنت ہے ۔  (3) 
قیامت
سوال	قِیامت اور حَشْر میں  کیا فرق ہے ؟ 
جواب	قِیامت سے مراد ساعت ہے ، کبھی اسے قیامت بھی کہتے ہیں ۔ ساعت و حشر کے درمیان جو زمانہ ہے اسے ’’مَا بَینَ النَّفْخَتَیْن‘‘ (  یعنی دو صُور پُھونکے جانے کا



________________________________
1 -     مسلم ، کتاب الفتن واشراط الساعة ، باب ذکر الدجال وصفته وما معه ، ص۱۲۰۱ ، حدیث : ۷۳۷۳ ۔ 
بہارِ شریعت ، حصہ اول ، ۱ / ۱۲۵ ۔ 
2 -     ابن ماجه ، کتاب الفتن ، باب طلوع الشمس من مغربها ، ۴ / ۳۹۵ ، حدیث : ۴۰۷۰ ۔ 
3 -     تفسیر قرطبی ، پ۲۴ ، المؤمن ، تحت الآیة : ۱۶ ، ۸ / ۲۱۹ ، الجزء الخامس عشر ملتقطا ۔