سوال یاجوج ماجوج کا فسادی گروہ کس سبب سے ”سدِّ سکندری“توڑ ڈالے گا؟
جواب جب اس دیوار کے ٹوٹنے کا وقت آئے گا تو ان میں سے کوئی کہے گا کہ اب چلو اِنْ شَآءَاللهُ تَعَالٰی کل اس دیوار کو توڑ ڈالیں گے ۔ ان لوگوں کے ” اِنْ شَآءَاللهُ تَعَالٰی “کہنے کے سبب دوسرے دن دیوار ٹوٹ جائے گی اور یہ قربِ قیامت میں ہو گا ۔ (1)
سوال یاجوج ماجوج کا خروج کب ہوگا؟
جواب دَجّال کو قتل کرنے کے بعد حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکمِ الٰہی ہوگاکہ مسلمانوں کو کوہِ طور پر لے جاؤ ۔ مسلمانوں کے کوہِ طور پر جانے کے بعد یاجوج وماجوج ظاہرہوں گے ۔ (2)
سوال یاجوج ماجوج کس سبب سے ہلاک ہوں گے ؟
جواب حضرتِ سَیِّدُناعیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دعا سے اُن لوگوں کی گردنوں میں کیڑے پیدا ہوجائیں گے اور یہ سب ہلاک ہوجائیں گے ۔ (3)
سوال یاجوج ماجوج کی ہلاکت کے بعد دنیاکے کیا حالات ہوں گے ؟
جواب ایسی بارش ہو گی کہ زمین کو ہموار کر چھوڑے گی ، زمین کو حکم ہو گا کہ اپنے پھل اُگا اور اپنی برکتیں اُگل دے اور آسمان کو حکم ہوگا کہ اپنی برکتیں اُنڈیل دے تو حالت یہ ہو گی کہ ایک انار ایک گروہ کھائے گا اور اُس کے چھلکے کے
________________________________
1 - تفسیر یحیی بن سلام ، پ۱۷ ، الانبیاء ، تحت الآیة : ۹۶ ، ص۳۴۲ ۔
2 - الفتن لنعیم بن حماد ، خروج یاجوج وماجوج ، ص۵۸۴ ، حدیث : ۱۶۳۳ ۔
3 - مسلم ، کتاب الفتن واشراط الساعة ، باب ذکر الدجال وصفته وما معه ، ص۱۲۰۱ ، حدیث : ۷۳۷۳ ۔