Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
318 - 360
		 یہ ضرورعقل سے دور ہیں) حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں :  یہ آیت نظر بد سے بچنے کے لیے اِکسیر ہے ۔  (1) 
سوال	زبان کی لکنت دور کرنے کی دعاسنائیے ؟ 
جواب	جنتی زیور ، صفحہ 606پر زبان کی لکنت دور کرنے کے لیے یہ دعا مذکور ہے :  ﴿رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵)وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ(۲۶)وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ(۲۷)یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪(۲۸)﴾  (  پ۱۶ ، طہ :  ۲۵ تا ۲۸)  (  ترجمۂ کنز الایمان :   اے میرے رب !  میرے لئے میرا سینہ کھول دے اور میرے لئے میرا کام آسان کراور میری زبان کی گِرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھیں ۔ ) 
سوال	ادائے قرض کی دُعا کون سی ہے ؟ 
جواب	 اگر پہاڑ کے برابربھی قرض ہو (  اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ  وَجَلَّ) یہ دعا پڑھنے سے اترجائے گا :  اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔  (2) 
سوال	مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعاکب آہستہ اور کب بلند آواز سے پڑھنی چاہئے ؟ 
جواب	دنیاوی مصیبت والے کو دیکھ کر آہستہ پڑھے ، فاسق و بدکارکو دیکھ کر آواز سے پڑھے تاکہ اسے عبرت ہو ۔  (3) مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا یہ ہے  : اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلاكَ بِهٖ ، وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ



________________________________
1 -     نورالعرفان ، ص۹۷۱ ۔ 
2 -     ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ۱۱۰ ، ۵ /  ۳۲۹ ، حدیث : ۳۵۷۴ ۔ 
3 -     مرآۃ المناجیح ، ۲ /  ۳۸۹ ۔