Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
317 - 360
		لئے  جنت میں ایک گھر بنائے گا :  (  1) وہ جس کا محافظلَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ہو  (  2) وہ کہ جب کچھ حاصل ہو تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہکہے (  3) جب کوئی گناہ ہو جائے تو اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ کہے اور (  4) جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھے ۔  (1) 
سوال	حضور نبی مکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اکثرکون سی دعا مانگا کرتے تھے ؟ 
جواب	پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اکثر یہ دُعامانگا کرتے تھے :  یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ  (  یعنی اے دلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ ۔ )  (2) 
سوال	نظرِ بد سے حفاظت کے لیے اور نظرلگنے پرکیا پڑھناچاہئے ؟ 
جواب	 (  1) ایک صاحب کو نظر لگ گئی تو حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اُن کے لیے یہ دعا فرمائی :  اَللّٰہُمَّ اَذْھِبْ عَنْہُ حَرَّھَا وَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَاترجمہ  : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !  اس (  نظرِ بد) کی گرمی ، سردی اور مصیبت اس سے دور کردے ۔  (3)  (  2) تفسیرکبیر ، جلد10 ، صفحہ618پرحضرتِ سَیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے منقول ہے  : جس کو نظر لگے اس پر یہ آیت پڑھ کر دم کر دی جائے :  ﴿ وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ(۵۱)﴾  (  پ۲۹ ، القلم : ۵۱)  (  ترجمۂ کنز الایمان :  اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بدنظرلگا کرتمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں



________________________________
1 -     مسندالفردوس ، ۱ /  ۲۱۸ ، حدیث : ۱۵۲۶ ۔ 
2 -     ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب۸۹ ، ۵ /  ۳۰۹ ، حدیث : ۳۵۳۳ ۔ 
3 -     مسند امام احمد ، مسند المکیین۵ /  ۳۲۷ ، حدیث : حدیث : ۱۵۷۰۰ ۔