Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
316 - 360
جواب	مشہور اسمائے حُسنیٰ99ہیں  ۔  (1) 
سوال	 کیا جانور اوردرختوں  کے پتے بھی تسبیح کرتے ہیں؟ 
جواب	جی ہاں !  اہلِ کشف فرماتے ہیں : ’’تمام جانور تسبیح کرتے ہیں ، جب تسبیح چھوڑ دیتے ہیں اسی وقت ان کو موت آجاتی ہے ۔ ہر پتا تسبیح کرتا ہے ، جس وقت تسبیح سے غفلت کرتا ہے ، اسی وقت درخت سے جُدا ہوکر گر پڑتا ہے ۔ ‘‘ (2) 
سوال 	حضرت جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیسے جب پوچھا گیاکہ” اس قدر کمال کے باوجودآپ نے ہاتھ میں تسبیح پکڑ رکھی ہے ؟ “تو آپ نے کیاجواب  دیا؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا  : جس راستے  (  یعنی تسبیح) کے ذریعے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ تک پہنچا ہوں میں اُسے نہیں چھوڑسکتا ۔  (3) 
سوال	اَنگشتِ شہادت کوعربی میں’’ اَلْمُسَبِّحَۃُ ‘‘ (  یعنی تسبیح والی اُنگلی) کیوں کہتے ہیں؟ 
جواب	جب حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کی خواہش پر نورِ محمدی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ان کی اَنگشتِ شہادت میں منتقل کیا گیا تو فرشتوں کے تسبیح کرنے پروہ مُقَدَّس نور بھی تسبیح کرتا تھا ، اسی لئے شہادت کی اُنگلی کو اَلْمُسَبِّحَۃُ کہتے ہیں ۔  (4) 
سوال	جنت میں گھر دِلانے والی  چار چیزیں کون سی ہیں ؟ 
جواب	حدیثِ پاک میں ہے  : چار چیزیں جس شخص میں ہوں گی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کے 



________________________________
1 -     بخاری ، کتاب الشروط ، باب مایجوز من الاشتراط ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ /  ۲۲۹ ، حدیث : ۲۷۳۶ ۔ 
2 -     ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۵۳۱ ۔ 
3 -     مراة الجنان ، السنة ثمان وتسعین ومائتین ، ۲ /  ۱۷۳ ۔ 
4 -     الروض الفائق ، المجلس الثالث والاربعون فی مولد رسول اللہ ، ص۲۴۱ ۔