جواب آپ نے بڑھ کر وائٹو کوکتاب سے ہٹاتے ہوئے یوں ارشاد فرمایا : دینی کتاب پر کسی شے کا رکھنا اَدَب کے خلاف ہے ، اس کا خیال رکھنا سعادت مندی ہے ، ورنہ جو اس طرف توجہ نہیں دیتا ہے اُس کی بے احتیاطیاں بڑھ جاتی ہیں ۔ (1)
سوال اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے ”اَقُوْل“ ( یعنی فرمان) کے بارے میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکیا فرماتے ہیں ؟
جواب آپ فرماتے ہیں : اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے اَقُول ( فرمان) پر ہماری عُقُول ( عقلیں) قربان ۔ اعلیٰ حضرت کا ”اَقُوْل“ ہمیں قبول ۔ (2)
سوال حضرت مولانا عبد السلام قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کس تاریخ کو ، اورکس مقام پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کواپنی خلافت اور قطبِ مدینہ کی وکالت دی تھی؟
جواب گیارہ ربیع الثانی۱۳۹۹ھ ، 10مارچ1979 ء کو’’کولمبو ( سی لنکا) ‘‘میں ۔ (3)
سوال امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زیرِ مطالعہ زیادہ ترکونسی کُتُب رہتی ہیں؟
جواب بہارِ شریعت ، فتاوٰی رضویہ اور احیاءُ العلوم ۔ (4)
ذِکرواَذکار
سوال اسمائے حُسنیٰ کتنے ہیں ؟
________________________________
1 - تذکرۂ امیر اہلسنت ، قسط۴ ، ص۳۴ ۔
2 - تعارف امیر اہلسنت ، ص۶۳ ۔
3 - فیضان مولانا محمد عبدالسلام قادری ، ص۶۵ ۔
4 - تعارف امیر اہلسنت ، ص۱۸ ۔