( رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا) بھی انتقال فرماگئیں ۔ (1)
سوال جس مقام پر امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی والدہ کی روح قبض ہوئی اُس جگہ کیا خاص بات رونما ہوئی؟
جواب جس حصۂ زمین پر روح قبض ہوئی اس میں کئی روز تک خوشبو آتی رہی اور خصوصاً رات کے اس حصہ میں جس میں انتقال ہوا تھا ، طرح طرح کی خوشبوؤں کی لَپٹیں آتی رہیں ۔ (2)
سوال امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے پہلا رسالہ کون سالکھا؟
جواب آپ نے اپنا پہلا رسالہ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے متعلق لکھا جس کا نام’’تذکرۂ امام احمد رضا‘‘ہے ۔ (3)
سوال امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پہلا سفرِ ِحج کس سنِ ہجری میں فرمایا؟
جواب آپ نے پہلا سفرِ حج سن1400ہجری میں فرمایا ۔ ( تعارف امیر اہلسنت ، ص۳۱)
سوال امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے گھر میں کتنے پلنگ اورکتنے گدیلے ہیں؟
جواب ایک بھی نہیں کیونکہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اتّباعِ سنّت کی نیت سے کبھی فرش پر لیٹتے ہیں تو کبھی چٹائی پرآرام فرماتے ہیں ۔ (4)
سوال دِینی کتاب پر کریکشن پین ( Correction penیعنی وائٹو) رکھا دیکھ کر امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کیا فرمایا؟
________________________________
1 - تعارف امیر اہلسنت ، ص۱۵ ۔
2 - تعارف امیر اہلسنت ، ص۱۶ ۔
3 - تذکرۂ امام احمد رضا ۔
4 - تعارف امیر اہلسنت ، ص۳۸ ۔