Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
313 - 360
امیرِ اَہْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    
سوال	امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دادا جان کے بارے میں کچھ بتایئے ؟ 
جواب	آپ کے دادا جان  حضرت عبدالرّحیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَرِیْم کی نیک نامی اور پارسائی پورے ’’کُتْیانَہ‘‘ (  جوناگڑھ ہند کا ایک گاؤں ) میں مشہور تھی ۔  (1) 
سوال	امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والد صاحب حاجی عبد الرّحمٰن قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی جب قصیدۂ غوثیہ پڑھتے تھے تو اس کی کیا برکت ظاہر ہوتی تھی؟ 
جواب	امیرِ اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے خالوجان  بتاتے ہیں : ’’میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ جب کبھی چارپائی پر بیٹھ کر آپ کے والد صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ’’قصیدۂ غوثیہ‘‘پڑھتے تو ان کی چارپائی زمین سے بلند ہوجاتی تھی ۔ “ (2) 
سوال	امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِ محترم کا وصال کیسے ہوا؟ 
جواب	1370؁ھ کے حج کے ایام میں منیٰ میں سخت لُو چلی جس کی وجہ سے کئی حُجاج فوت ہوگئے ، ان میں حاجی عبد الرحمٰن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان بھی شامل تھے جو مختصر علالت کے بعد اس دنیا سے رُخصت ہوگئے ۔  (3) 
سوال	بڑے بھائی’’عبد الغنی صاحب‘‘کی وفات کے کتنے عرصے کے بعد امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ ماجدہ بھی انتقال فرماگئیں؟ 
جواب	بھائی کی وفات کے تھوڑے عرصے بعد۱۷صفرالمظفر۱۳۹۸؁ھ میں ’’مادَرِ مُشْفقَہ‘‘ 



________________________________
1 -     تعارف امیر اہلسنت ، ص۱۰ ۔ 
2 -     تعارف امیر اہلسنت ، ص۱۱ ۔ 
3 -     تعارف امیر اہلسنت ، ص۱۲ ۔