Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
312 - 360
سوال	مُحَدّثِ اعظم پاکستانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے شوقِ مطالعہ کے بارے میں بتائیے ؟ 
جواب	”مُحَدّثِ اعظم پاکستان“حضرت مولانا ابو الفضل سردار احمد قادری چشتی صابری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو مُطالعے کا اتنا شوق تھا کہ مسجد میں نمازِ باجماعت  میں کچھ تاخیر ہوتی تو کسی کتاب کا مطالعہ کرنا شروع کردیتے تھے ۔  (1) 
سوال	مولانا سردار احمد قادری  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عاجزی کی کوئی مثال بتائیے ؟ 
جواب 	ایک مرتبہ  دو دیہاتی آپ کے پاس مسئلہ پوچھنے کیلئے حاضر ہوئے ، آپ اس وقت چارپائی پر جلوہ گر تھے ، انہوں نے آپ کے علمی مقام کا لحاظ کرتے ہوئے نیچے زمین پر بیٹھنا چاہا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  (  عاجزی کرتے ہوئے ) اُن دیہاتیوں کو اِصرار کرکے نہ صرف چارپائی پر بٹھایا بلکہ اپنی چارپائی کے سرہانے کی طرف بٹھایا ۔ حکم کی تعمیل کیلئے انہیں بھی آپ کے برابر بیٹھنا پڑااور آپ نے ان کے مسئلہ کا جواب مَرْحَمَت فرمایا ۔  (2) 
 سوال	پاکستان کے ان مشہور عالمِ دین کا نام بتائیے جنہوں نے بہت ساری تصانیف یادگار چھوڑی ہیں ؟ 
جواب 	بہاولپور (  پنجاب ، پاکستان) کے مایہ ناز عالمِ دین حضرت مولانا فیض احمد اویسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کَثیر التصانیف بزرگ تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے وصال تک چھوٹی بڑی ساڑھے تین ہزار  (  3500) سے زائد کتابیں لکھیں ۔  آپ کا وصال ۱۵ رمضان المبارک ۱۴۳۱ھ / 25 اگست 2010ء  میں ہوا  ۔ 



________________________________
1 -     حیات محدث اعظم ، ص۳۴ ۔ 
2 -     حیات محدّث اعظم ، ص۱۹۳ ۔