Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
311 - 360
		 کے ذریعے نظریہ پاکستان کی اہمیّت کو واضح کیا ۔   (  4) قیامِ پاکستان کے بعد شدید علالت کے باوجود آپ نے اسلامی دستور تیار کرنا شروع کیا ابھی چند دفعات ہی تیار کی تھیں کہ آپ خالقِ حَقیقی سے جا ملے ۔  (1) 
سوال	صَدْرُ الْافاضِل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے کَثِیرُ التَّصَانِیْف شاگِرد اور ان کی چند کتابوں  کے نام بتائیے ۔ 
جواب 	صدر الافاضلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے کثیر التصانیف شاگرد کا نام حکیم الاُمّت ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہہے ۔ آپ کی چند کتابوں کے نام یہ ہیں :   (  1) تفسیر نعیمی   (   گیارہ جلدیں)  (  2) نورُ الْعِرفان فی حاشیۃ القرآن  (  3) مِرآۃُ المناجیح  (  مشکوٰۃ المصابیح کی اردو شرح)  (  4) شانِ حبيبُ الرَّحْمٰن مِنْ آياتِ القرآن  (  5) اسلامی زندگی  (  6) علم القرآن (  قرآنی اصطلاحات کا مُحقّقانہ بیان) ،  (  7) فتاویٰ نعیمیہ ۔  (2) 
سوال 	مفتی احمد یار خان نعیمی کو ”حکیم الاُمَّت “ کا لقب کیسے ملا؟ 
جواب 	1957ء میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے شہرہ آفاق ترجمۂ قرآن بنام ”کَنز ُالایمان “پر حاشِیَہ یعنی مختصر تفسیری نِکات تحریر فرمائے توحضرت  پىر سىد معصوم شاہ نوشاہى قادرى  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی کى تحرىک پر پاکستان کے جىّد علمائے کرام نے متفقہ طور پر ”حکیمُ الاُمَّت‘‘  کا لقب تجویز فرمایا اور ہندوستان کے علمائے اہلسنّت نے اسے تسلىم کىا ۔  (3) 



________________________________
1 -     تحریک پاکستان اور علماء کرام ، ص ۱۴۳- ۱۴۷ ، ملخصاً ۔ 
2 -     فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی ، ص ۵۰ ، ملتقطاً ۔ 
3 -     فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی ، ص ۵۷ ۔