Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
310 - 360
سوال	مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے كچھ اساتذہ کے نام بتائیے ؟ 
جواب 	 (  1) اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (  2) حضرت مولانا  شاہ وصی احمد محدث سورتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (  3) حضرت علامہ ہِدایتُ اللہ خان رامپوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔  (1) 
سوال 	”صَدْرُ الْافاضِل “کن کا لقب ہے نیز ان کی مشہورِ زمانہ تفسیر کا نام بتائیے ؟ 
جواب 	یہ لَقَب مشہور مفسِّر حضرت مولانا سید محمد نَعیْمُ الدِّین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو مجدِّدِ وقت ، امام ِ اہلسنّت ، حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے عطافرمایا تھا ۔  (2) صدر الافاضل کی مشہورِ زمانہ تفسیر کا نام ”خزائِنُ الْعِرْفان “ہے  ۔ 
سوال	خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، سید نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے قیامِ پاکستان میں کیا کردار ادا کیا؟ 
جواب 	 (  1) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے 1924ء میں مراد آباد (  ہند) سے  ماہنامہ ”السواد الاعظم“ جاری کیاجس میں دو قومی نظریہ کی حِمایَت اور قیامِ پاکستان کیلئے بھرپور مہم چلائی ۔  (  2) 1946ء میں بنارس  (  ہند) میں”آل انڈیا سنی کانفرنس“ منعقد ہوئی تو آپ اس کے ناظمِ اعلیٰ تھے ، کانفرس میں تقریباً سات ہزار علماء ومشائخ اور دو لاکھ سے زائد حاضرین جمع ہوئے اور مُتَّفقَہ طور پر مطالبۂ پاکستان کی قراردار منظورکی  گئی ۔   (  3) مختلف صوبوں کے دورے کئے اور وہاں تقریر



________________________________
1 -     سیرتِ صدر الشریعہ ، ص ۱۶۵ ۔ 
2 -     تذکرہ علمائے اہل سنت ، ص ۲۵۳ ۔