Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
309 - 360
		کوئی واقعہ بتائیے ؟ 
جواب 	مفتی اعظم ہند مولانا مصطفے ٰ رضا خان نوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک مرتبہ ریلوے اسٹیشن جانے کے لیے رِکشا میں تشریف فرما ہوئے ، اتنے میں ایک شخص نے حاضر ہوکرعرض کی : حضور !  فلاں پریشانی سے دوچار ہوں ، تعویذ مَرْحَمَت فرما دیجئے ، کسی نے اس شخص سے کہا  :  ”گاڑی کا ٹائم ہو چکا ہے اور تم ابھی تعویذ کے لیے بول رہے ہو !  گاڑی چھوٹ جائیگی ! “اس پر حضور مفتی اعظم ہند قُدِّسَ سِرُّہ نے بے قرار ہوکر فرمایا :  ”چھوٹ جانے دو ، دوسری ٹرین سے چلا جاؤں گا ۔  کل قیامت کے دن اگر خداوند کریم جَلَّ جَلَالُہنے پوچھ لیا کہ تونے میرے فلاں بندے کی پریشانی میں کیوں مدد نہیں کی؟ تو میں کیا جواب دوں گا ! “یہ فرما کر رِکشا سے سارا سامان اُتروا لیا ۔  (1) 
سوال	صَدْرُ الشَّرِیْعَہ مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے دو عظیم فقہی ذخیروں کے نام بتائیے ۔ 
جواب 	 (  1) بہارِ شریعت ۔  اردو زبان میں3 جلدوں پر مُشْتَمِل یہ کتاب فقہی مسائل کے اِنسائیکلوپیڈیاکی حیثیت رکھتی ہے جس میں پیدائش سے موت تک پیش آنے والے شرعی مسائل بیان کئے گئے ہیں ۔  بہارِ شریعت کو عوام وخواص میں بے حد مَقْبولِیَّت حاصل ہے ۔   (  2) فتاویٰ امجدیہ ۔  4جلدوں پرمشتمل یہ کتاب صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے فتاویٰ جات کا مَجْمُوْعَہ ہے  ۔  (2) 



________________________________
1 -     فیضانِ سنّت ، ص۱۱۱-۱۱۲ ،  ملخصاً ۔ 
2 -     سیرتِ صدر الشریعہ ، ص ۱۰۹ ، ۱۲۱ ، ملخصاً ۔