Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
308 - 360
		ضرورت ظاہر کرتے جب وہ اجازت دیتیں اور درخواست منظور کرتیں تو کتابیں منگواتے تھے  ۔  (1) 
عُلَمَاءِ اَہْلِسُنَّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ 
سوال	اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے قصیدہ ”چراغِ انس“کن کی مدح میں لکھا؟ 
جواب 	تَاجُ الفُحُول ، مُحِبُّ الرَّسُول حضرت مولانا شاہ عبد القادر بدایونی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مَدح وصِفت میں جس کا تاریخی نام ”چراغِ اِنس “ (  ۱۳۱۵ھ) رکھا اس کا مَطْلَع یہ ہے : ”اے امامُ الہُدیٰ محبِّ رسول :  دین کے مقتدیٰ محبِّ رسول ۔ ‘‘ (2) 
سوال	حضرت مولانا وصی احمد محدث سورتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکس حالت میں موت آنے کی تمناکیا کرتے تھے ؟ 
جواب 	حضرت محدث سورتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو فنِّ حدیث سے خصوصی لگاؤ تھا حتی کہ آپ کی خواہش تھی کہ مجھے موت  بھی حدیثِ پاک میں مَشْغُوْلِیَّت کی حالت میں آئے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی خواہش پوری ہوئی اور موت کے وقت حدیث شریف کی مشہور کتاب ”مِشکوٰۃُ الْمصابیح “آپ کے سینے پر تھی ۔  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خطۂ بَرِّصغیر کے اکابر علما کے استاذ اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ہَمْ عَصْر تھے ۔  (3) 
سوال 	مفتیٔ اعظم ہند رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا پریشان حالوں کی دَسْت گیری اور خوفِ خدا کا 



________________________________
1 -     حیات اعلیٰ حضرت ، ۱ / ۱۰۷ ۔ 
2 -     حیاتِ اعلیٰ حضرت ، ۳ / ۵۶ ۔ 
3 -     التعلیق المجلی لما فی منیۃ المصلی ، تعریف بالمحشی العلام ، ص ۸ ماخوذا ۔