Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
306 - 360
		پیشین گوئی کا بطلان اور اعلیٰ حضرت کی سائنسی علوم میں مہارت بخوبی  واضح ہوگئی  ۔  (1) 
سوال	اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے تیمم کے مسئلے میں کتنی اشیاء بیان فرمائیں؟ 
جواب	آپ نے تیمم پر لکھتے ہوئے تین سو گیارہ  (  311) اشیاء بیان فرمائیں جن میں سے ایک سو اکیاسی  (  181) اشیاء ایسی ہیں جن سے تیمم کرنا جائز  ہے اور اِن ایک سو اکیاسی اشیاءمیں سے چوہتر  (  74) وہ ہیں جنہیں فقہائے متقدِّمین نے بیان فرمایا تھا جبکہ ایک سو سات  (  107) اشیاء کا اضافہ خود اعلیٰ حضرت نے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاکے مذہب کے اصول کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کیا ۔  یونہی ایک سو اکیاسی  (  181) اشیاء سے عدمِ جوازِ تیمم کو بیان فرمایا جن میں سے اٹھاون  (  58) اشیاء فُقہائے متقدِّمین نے بیان فرمائی ہیں اور بہتر  (  72) اشیاء کا عدمِ جواز آپ نے اپنے اجتہاد سے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مذہب پر بیان فرمایا ۔  (2) 
سوال	اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے وقتِ نزع کا کچھ حال بیان کیجئے ؟ 
جواب	آپ نے اپنے دونوں شہزادوں کو یٰسٓ شریف اور سورۂ رعد کی تلاوت کا حکم فرمایا ، دونوں سورتوں کی تلاوت اتنی توجہ سے سماعت فرمائی کہ ایک آیت صاف سننے میں نہ آئی تو اسے دوبارہ پڑھوایا ، ایک مقام پر زیر کی جگہ زبر ادا ہوگیا تو خود درست کروایا ،  حاضرین کے سلام کے جواب ارشاد فرمائے ، سفر



________________________________
1 -     سوانح امام احمد رضا ، ص۱۰۶ ، ۱۰۹ماخوذ ا ۔ 
2 -     فیضانِ اعلیٰ حضرت ، کمالاتِ علمی ، ص ۴۹۸ ۔