Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
305 - 360
		 بخشی ، ان کی نگاہِ کریم اگرچہ ہر جگہ تمہاری طرف تھی ، اب خصوصیّت اور اس درجہ قُرب کے ساتھ ہے ۔  (1) 
سوال	اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مزارات کے طواف اور انہیں چومنے کے متعلق کیا فرماتے ہیں ؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  مزار کا طواف کہ محض بہ نیتِ تعظیم کیا جائے ناجائز ہے کہ تعظیم بالطّواف مخصوص خانہ کعبہ (  یعنی تعظیم کے ساتھ طواف خانہ کعبہ کے ساتھ خاص) ہے ۔  مزار  کو بوسہ  دینا نہ چاہئے اور بہتر بچنااور اسی میں ادب زیادہ ہے ۔  (2) 
سوال	اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کس میٹرو لوجسٹ کا ردفرمایا؟ 
جواب	مشہور امریکی میٹرو لوجسٹ  (  Meteorologist) البرٹ پورٹا  (  Albert Porta) نے یہ پیشین گوئی کی کہ 17دسمبر1919ء کو سیاروں کے اجتماع اور کشش کے سبب سورج میں سوراخ ہوجائے گا اور ایک خوفناک سیلاب ممالکِ متحدہ  (  امریکہ ) کو صفحۂ ہستی سے مٹادے گا ۔ اس خبر  کے شائع ہوتے ہی لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ۔ جب اعلیٰ حضرت سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے ”معین مبین بہردور شمس وسکون زمین (3) “کے نام سے ایک تحریر لکھی جس میں  متعدد دلائل اور جدید سائنس کے اصولوں سے ہی البرٹ کی پیشین گوئی کی دھجیاں اُڑا دیں ۔ پھر جب 17 دسمبر کا دن خیرو عافیت کے ساتھ گزر گیا تو البرٹ کی 



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۷۶۵ ۔ 
2 -     فتاوی ٰرضویہ ، ۹ /  ۵۲۸ ۔ 
3 -     اہل علم بالخصوص سائنس سے دلچسپی رکھنے والے یہ  رسالہ فتاویٰ رضویہ ، جلد 27 کے صفحہ ۲۲۹سے مطالعہ کرسکتے ہیں  ۔