جواب آپ کو علمِ توقیت پر اس قدر کمال حاصل تھا کہ دن کو سورج اور رات کو ستارے دیکھ کر گھڑی مِلالیتے تھے ۔ (1)
سوال کون سے ریاضی دان ( Mathematician) کو درپیش ریاضی ( Mathematics) کا ایک مشکل مسئلہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فوراً حل فرمادیا؟
جواب علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء ُالدّین ۔ یہ علمِ ریاضی کا ایک مشکل مسئلہ حل کروانے جرمنی جانا چاہتے تھے مگر جب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں آئے تو آپ نے فوراً تسلی بخش جواب عطافرمادیا ۔ (2)
سوال اگر کچھ لینے کے لیے کوئی الٹا ہاتھ بڑھا دیتا تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کیا کرتے تھے ؟
جواب اگر کسی صاحب کو کوئی شے دینا ہوتی اور اس نے الٹا ہاتھ لینے کو بڑھایا ( تواعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) فورًا اپنا دستِ مبارک روک لیتے اور فرماتے سیدھے ہاتھ میں لیجئے ، الٹے ہاتھ میں شیطان لیتا ہے ۔ (3)
سوال اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے روضۂ انور پر حاضری کا کیا طریقہ ارشاد فرمایا؟
جواب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : خبردار جالی شریف کو بوسہ دینے یا ہاتھ لگانے سے بچو کہ خلافِ ادب ہے بلکہ چار ہاتھ فاصلہ سے زیادہ قریب نہ جاؤ ، یہ ان کی رحمت کیا کم ہے کہ تم کو اپنے حضور بلایا ، اپنے مُواجۂ اقدس میں جگہ
________________________________
1 - حیات اعلی حضرت ، ۱ / ۲۴۸ماخوذ ا ۔
2 - حیات اعلی حضرت ، ۱ / ۲۴۱ ۔
3 - فیضان اعلی حضرت ، ص۱۰۹ ۔