Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
302 - 360
سوال	مصنفِ دَلائِلُ الخیرات کی ولادت کب ہوئی  اور آپ کا مزار کہاں واقع ہے ؟ 
جواب	مصنفِ دلائل الخیرات حضرت  ابو عبدُاللہ محمد بن سلیمان جزولی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت 807ھ میں ہوئی اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار شریف  مراکش میں  مَرجع خلائق ہے  ۔  (1) 
سوال	امام رَبَّانی حضرت سیّدنا مُجَدِّدالف ثانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی کا وصال کب ہوا؟ 
جواب	 حضرت مجددالف ثانی ابو البرکات شیخ احمد فاروقی نقشبندی سرہندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا وصال 28صفرالمظفر1034ھ / 1624عیسوی میں ہوا ۔  (2) 
سوال	حضرت سیدناآل محمد مارھروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کتنے سال تک اعتکاف گزیں رہے اور کس چیز سے افطار کیا کرتے تھے ؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مکمل 3سال تک اعتکاف گزیں رہے اور جَو  کی روٹی سے افطار کیا کرتے تھے ۔  (3) 
سوال	حضرت سیدنا شاہ آل احمد اچھے میاں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت کب ہوئی؟ 
جواب	حضرت شاہ آل احمد اچھے میاں (  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کی ولادت28رمضان المبارک 1160 ھ  میں ہوئی ۔  (4) 
سوال	حضرت آلِ رسول مارہروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے کیا وصیت فرمائی تھی؟ 
جواب	وقتِ رحلت لوگوں نے آپ سے وصیت کرنے پر بہت اصرار کیاتوفرمایا : 



________________________________
1 -     اعلام للزرکلی ، محمد بن سلیمان الجزولی ، ۶ / ۱۵۱ ۔ 
2 -     تذکرہ مجدد الف ثانی ، ص۳۹ ۔ 
3 -     شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ ، ص۱۱۱ماخوذا ۔ 
4 -     احوال وآثار شاہ آل احمد اچھے میاں مارہروی ، ص ۲۶ ۔