کرنے کی وجہ سے اُن کے جسم مبارک کی رنگت سبز ہوگئی تھی ۔ (1)
سوال حضرت محی الدین محمد بن صالح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار شریف کہاں ہے ؟
جواب حضرت سیّدنا محی الدین محمد بن صالح عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ کا مزار شریف اپنے پَردادا حضور غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مدرسے کے احاطے میں ہے ۔ (2)
سوال امام بوصیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو فالج سے کس طرح شفا ملی ؟
جواب امام بوصیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہپر فالج کا شدید حملہ ہوا جس کی وجہ سے ان کا نِصف جسم بے حِس وحرکت ہوگیا ۔ اسی حالت میں آپ نے رسولِ کونین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی شان میں قصدیدہ بُردہ لکھا ۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ جب قصیدہ ختم ہوا تو میرے خواب میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم تشریف لائے ، اپنا دستِ مُبارک میرے جسم پر پھیرا اور اپنی مُبارک چادر میرے جسم پر ڈال دی جس کی بَرکت سے میں فوراً صحتیاب ہوگیا ۔ جب میں نیند سے بیدار ہوا تو اپنے آپ کو کھڑے ہونے اور حَرکت کرنے کے قابل پایا ۔ (3)
سوال کس بزرگ نے دردِ سر ہونے پر شکرانے میں 400رکعات نفل ادا کیے ؟
جواب حضرت سیدنا فتح بن سعید موصلی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو دردِ سر ہوا تو آپ نے شکرانے میں 400 رکعت نفل ادا کیے ۔ (4)
________________________________
1 - فیضان سنت ، ص۶۷۱ ۔
2 - شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ ، ص۹۲ ۔
3 - گلدستۂ درود وسلام ، ص ۲۹۹ملخصا ۔
4 - حلیة الاولیاء ، فتح بن سعید ، ۸ / ۳۲۴ ، رقم : ۱۲۳۶۲ ۔