اَوْلِيَا و صَالِحِين رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی
سوال حضرت سیدناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی کنیت کیا ہے ؟
جواب حضرت سیدناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کی کنیت’’ابو سعید‘‘ہے ۔ (1)
سوال حضرت جنید بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شب بیداری کا احوال بیان کیجئے ؟
جواب تیس سال تک آپ کا معمول تھا کہ عشاء کی نماز کے بعد کھڑے ہو کر صبح تک اللہ اللہ کہا کرتے اور اسی وضو سے صبح کی نماز ادا کرتے ۔ (2)
سوال فرمانِ غوث پاک”میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے ۔ “سن کر بہت دُور غار میں کس بزرگ نے اپنا سرجھکادیااور کیا عرض کی؟
جواب وہ بُزرگ سلسلہ چشتیہ کے عظیم پیشوا حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں کہ جب حضورِ غوثِ پاک شیخ عبدالقادر جیلانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی نے فرمایا کہ”میرا یہ قدم تمام اولیا کی گرد ن پرہے ۔ “تو آپ نے بہت دور غار میں آپ کایہ فرمان سُن کر عرض کی : بلکہ آپ کا قدم مبارک میری آنکھوں اورسر پر ہے ۔ (3)
سوال حضرت ابوطالِب مکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کاتقویٰ کیسا تھا؟
جواب عارِف بِاللہ ، امامِ اَجل حضرت سیّدُنا ابوطالِب مکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیشکو ک و شبہات والی چیزوں سے پرہیز فرماتے اورگھاس کھانے پر اکتفاء
________________________________
1 - حلیة الاولیاء ، الحسن البصری ، ۲ / ۱۵۳ ۔
2 - شرح شجرہ قادریہ ، ص ۷۳ ۔
3 - غوث پاک کے حالات ، ص۶۷ ۔