Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
299 - 360
		فجر تک  بیٹھے رہتے ، پھر نہایت عجز ونیاز اور خشوع کے ساتھ  دعا مانگتے ، اس وقت آپ کو ایسا نور ڈھانپ لیتا کہ نظروں سے غائب ہو جاتے یہاں تک کہ نمازِ فجر کے لیے خَلْوَت کَدے سے باہر نکلتے ۔  (1) 
سوال	شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا خوفِ خدا کیسا تھا؟ 
جواب 	حضرتِ سیِّدُناشیخ شَرْفُ الدِّین سَعْدِی شیرازی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُالقادِر جیلانی قُدِّس سِرُّہٗ النُّورانی کو حَرَمِ کعبہ میں دیکھا گیاکہ کنکریوں پرسر رکھے بارگاہِ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ میں عرض گزار ہیں : ”اے خُداوندِ کریم عَزَّ  وَجَلَّ ! مجھے بخش دے اور اگرمیں سزاکاحَقْدار ہوں تو بروزِ قِیامت مجھے اَندھا اُٹھاناتاکہ نیکوکارلوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ہوں  ۔ “ (2) 
سوال	سرکارِ بغداد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے دَسْتِ اَقدس پر کتنے لوگوں نے توبہ کی ؟ 
جواب 	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہخودفرماتے ہیں  :  میرے ہاتھ پر پانچ سو سے زیادہ غیر مسلم مسلمان ہوئے اور ایک لاکھ سے زیادہ  بے عمل لوگوں نے توبہ کی  ۔  (3) 
سوال	حضور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے کس عمر میں وصال فرمایااور آپ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟ 
جواب	حضور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کاوصال91برس کی عمر میں ہوا اور آپ کی نمازِ جنازہ حضرت سید سیف الدِّین عبد الوھّاب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق نے پڑھائی ۔  (4) 



________________________________
1 -     بھجة  الاسرار ، ص۲۵۰ ، ملخصاً ۔ 
2 -     گلستانِ سعدی ، ص۵۴ ۔ 
3 -     بھجة  الاسرار ، ص۱۸۴ ۔ 
4 -     شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ ، ص۸۶ ۔