سوال کس چیزکی برکت سے اہلِ بغداد طاعون کی بیماری سے شِفایاب ہوئے ؟
جواب بغدادِمُعَلّٰی میں جب طاعون کی بیماری پھیل گئی تو سرکارِ بغداد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے مدرسے کے گرد اُگی ہوئی گھاس کھانے اور مدرسے کے کنوئیں سے پانی پینے کا فرمایا جس کی برکت سے لوگوں کو شفا ملنے لگی ۔ (1)
سوال حضور غوثِ اعظمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے اخلاقِ کریمہ کے بارے میں کچھ بتائیے ؟
جواب بلند مرتبہ اور اعلیٰ عِلمی مَقام کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہچھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی تعظیم کرتے تھے ، سلام میں پہل کرتے ، ضعیفوں کے ساتھ بیٹھتے ، فقرا سے عاجزی کے ساتھ پیش آتے ، اُمَرا ورؤساکی تعظیم کے لئے آپ کبھی کھڑے نہیں ہوئے اور نہ کبھی وزرا وسلاطین کے دروازے پر گئے ۔ (2)
سوال حضور غوثِ پاک کی عبادت گزاری اور شب بیداری کے بارے میں بتائیے ؟
جواب محمد بن ابو فتح ہروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں میں نے شیخ محی الدین عبد القادر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی چالیس سال تک خدمت کی ، اس مدت میں آپ عشاء کے وضو سے صبح کی نماز پڑھتے اور آپ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تھے تو اسی وقت وضوفرماکر دو رکعت نمازنفل پڑھ لیتے تھے ۔ میں آپ کی خدمت میں چند راتیں سویا ۔ آپ کا حال یہ تھا کہ اوّل رات کچھ نفل پڑھتے پھر ذکر ومناجات کرتے ، پھر کھڑے ہوکر قرآن شریف پڑھتے یہاں تک کہ رات کا دوسرا حصہ گزر جاتا ، آپ طویل سجدے کرتے پھر مُراقبہ ومُشاہدہ میں طلوعِ
________________________________
1 - منے کی لاش ، ص ۷ ، تفریح الخاطر ( مترجم) ، ص ۱۰۵ ۔
2 - بھجۃ الاسرار ، ذکر شیئ من شرائف اخلاقہ ، ص۱۹۷ ۔