Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
297 - 360
سوال	ولادت کے بعد غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کونسی کرامت ظاہر ہوئی  ؟ 
جواب 	آپ کی والدہ فرماتی ہیں کہ جب میرا بیٹا عبدُ القادِر پیدا ہوا تو وہ رمضان شریف میں  دن کے وقت دودھ نہ پیتا تھا ۔ لوگوں کو غُبار کی وجہ سے رمضان کا چاند نظر نہ آیا تو میرے پاس پوچھنے آئے میں نے کہا کہ  (  میرے بچے نے ) آج دودھ نہیں پیا پھر معلوم ہوا کہ یہ دن رَمَضان کا تھا ۔ اُس وقت شہر میں یہ بات مشہورہوگئی کہ شریفوں  (  ساداتِ کرام) کے گھر ایک ایسا بَچّہ پیدا ہوا ہے جو رمضان میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتا ۔  (1) 
سوال 	وَلْیوں کے سردار ، غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا حُلیہ مبارک کیسا تھا؟ 
جواب 	قطبِ رَبَّانی ، غوثِ صَمَدانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ضَعِیْفُ الْبَدَن ، میانہ قد ، فراخ سینہ ، چوڑی داڑھی اوردرازگردن ، رَنگ گَندمی ، ملے ہوئے ابرو ، سیاہ آنکھیں ، بلند آواز ، اوروافر ِعلم و فضل تھے ۔  (2) 
سوال	غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کتنے علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے ؟ 
جواب	حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتیرہ علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے ۔  (3) 
سوال	کتنے افراد غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے بیان میں شرکت کی سعادت پاتے ؟ 
جواب 	تقریباً  ستر ہزار  (  70000) آدمی جمع ہوتے نیز جنَّات بھی آپ کا بیان سننے کیلئے حاضر ہوتے تھے  ۔  (4) 	



________________________________
1 -     بھجۃ الاسرار ، ذکر نسبہ وصفتہ ، ص ۱۷۲ ۔ 
2 -     بھجۃالاسرار ، ذکرنسبہ وصفتہ ، ص۱۷۴ ۔ 
3 -     بھجۃالاسرار ، ذکرعلمہ وتسمیۃبعض شیوخہ ، ص۲۲۵ ۔ 
4 -     بھجۃالاسرار ، ذکروعظہ ، ص۱۷۷ ، ۱۸۰ ،  ملتقطاً ۔