Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
295 - 360
جواب	عالمِ مدینہ سے مراد حضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  ہیں ۔  چنانچہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا : عنقریب لوگ طلبِ علم کے لئے لمبے لمبے سفر کریں گے لیکن وہ مدینۂ منوَّرہ کے عالم کے مقابلہ میں زیادہ علم والاکہیں اورنہ پائیں گے ۔  (1) 
سوال	امامِ اعظم کے دوعظیم اور مشہور شاگردوں کے نام بتائیے ؟ 
جواب	مُحَرِّرِ مذہبِ حنفی حضرت سیدنا امام محمدبن حسن شیبانی اورقاضِیُ الْقُضاۃ حضرت سیدنا  امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیمرَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰی ۔ 
سوال	امام شافعی نے امام محمدبن حسنرَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰیکی تعریف کن الفاظ میں کی ؟ 
جواب	حضرت سیدنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیفرماتے ہیں :  میں20 سال حضرت سیدنا امام محمدبن حسن شیبانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِیکی خدمت میں رہا اور میں نے ان سے جو سیکھا اگر اسے لکھاجائے تواُن کتب کواٹھانے کے لیے ایک اونٹ چاہیے ہوگا ۔  بلاشبہ اگر امام محمد نہ ہوتے تو مجھے فقاہت  نصیب نہ ہوتی  ۔  (2) 
سوال	تبعِ تابعین میں سے کن بزرگ نے 70ہزار فتوے دیئے ؟ 
جواب	تبع تابعی بزرگ حضرت سیدنا امام عبد الرحمٰن اوزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی نے 70 ہزار فتوے دیئے ۔  (3) 
سوال	مَجْلِسِ غزالی میں کتنے علما وفُضَلا حاضر ہوتے تھے ؟ 



________________________________
1 -     ترمذی ، کتاب العلم ، باب ماجاء فی عالم المدینة ، ۴ /  ۳۱۱ ، حدیث : ۲۶۸۹ ۔ 
2 -     مناقب الامام الاعظم ابی حنیفة  للکردری ، الباب الثالث فی ذکر الامام محمد بن الحسن ، ۲ /  ۱۵۳ ، ماخوذاً ۔ 
3 -     اعلام للزرکلی ، الاوزاعی ، ۳ /  ۳۲۰ ۔