Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
294 - 360
نے کہا کہ اصل حکمران تو یہ ہیں جن کا اس قدر مَسَرَّت اور خوشی سے استقبال کیا جارہا ہے ۔  (1) 
سوال	کس شخصیت کودوسری صدی ہجری کا مُجَدِّدکہا گیا ہے ؟ 
جواب	دوسری صدی کا مجددحضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کو کہا گیا ہے ۔  (2) 
سوال	امام شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْکافی  کہاں پیدا ہوئے اوراُن کا وصال کہاں ہوا؟ 
جواب	حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی فلسطین کے شہر غَزہ میں پیداہوئے ، 199 ہجری میں آپ مصر  (  Egypt) چلے گئے اور وہیں آپ کی وفات ہوئی ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا مزارِ پُر انوارمصر کے شہرقاہرہ میں ہے ۔  (3) 
سوال	امام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّل کو کتنی احادیث زبانی یاد تھیں؟ 
جواب	امام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّل کو دس لاکھ احادیث زبانی یاد تھیں ۔  (4) 
سوال	امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی نمازِ جنازہ کے وقت کتنے غیر مسلم دامنِ اسلام سے وابستہ ہوئے تھے ؟ 
جواب	امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی نمازِ جنازہ کے وقت بیس ہزارغیرمسلم دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگئے تھے ۔  (5) 
سوال	عالمِ مدینہ کون ہیں اور ان کے مُتعلق حدیثِ پاک میں  کیا بشارت  آئی ہے ؟ 



________________________________
1 -     مناقب الامام الاعظم ابی حنیفۃ ، الباب الرابع ، الفصل الاول ، ص۱۷۳ ، ملخصاً ۔ 
2 -     مستدرک ، کتاب الفتن والملاحم ، باب ذکر بعض المجددین فی ھذہ الامة ، ۵ / ۷۳۰ ۔ 
3 -     اعلام للزرکلی ، الامام الشافعی ، ۶ /  ۲۶ ۔ 
4 -     طبقات الشافعیة للسبکی ، احمد بن محمد بن حنبل ، ۲ /  ۳۱ ، رقم : ۷ ۔ 
5 -     سیر اعلام النبلاء ، رقم۱۸۷۶ ، احمد بن حنبل ، وصیة احمد ومرضہ ، ۹ /  ۵۳۸ ۔