Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
293 - 360
		 پست ہمت کی قدر ومنزلت کم ہو جاتی ہے ۔  (1) 
عُلَمَا ومُجْتَہِدِینِ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی
سوال	امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حدیثِ مبارکہ کی تعظیم کا انداز بتائیے ؟ 
جواب	حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ احاديثِ کریمہ کی حد درجہ تعظیم فرماتے تھے ۔  منقول ہے کہ جب آپ حدیث ِ پاک بیان کرنے کا ارادہ فرماتے تو وضو کرکے دونفل پڑھتے پھرداڑھی شریف میں کنگھی کرتے ، خوشبولگاتے اور عزت ووقار کے ساتھ اپنی مَسْنَد پرتشریف فرما ہوکر حدیثِ پاک بیان کرتے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو ارشاد فرمایا : مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہاللہکے مَحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حدیث ِ پاک کی تعظیم کروں ۔  (2) 
سوال	سیدنا عبدُاللہ ابن مبارکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا شانداراستقبال دیکھ کرخلیفہ ہارون رشید کی والدہ کے کیا تاثرات تھے ؟ 
جواب	جب حضرت سیدنا عبداللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ’’مَرو‘‘ کے علاقے میں تشریف لائے تو وہاں کے رہنے والے آپ کے استقبال کے لئے دوڑتے ہوئے آئے ، یہ منظر دیکھ کر خلیفہ ہارون رشید کی والدہ نے خادِم سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ خُراسان کے ایک عالم جن کا نام ابنِ مبارک ہے وہ تشریف لائے ہیں ، لوگ ان کے استقبال کیلئے جارہے ہیں اس پر ہارون رشید کی والدہ 



________________________________
1 -     امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی وصیتیں ، ص۱۴-۱۵ ، ۱۷ ، ۱۹ ، ۲۱ ، ملتقطاً ۔ 
2 -     حلیۃ الاولیاء ، مالک بن انس ، رقم : ۸۸۵۸ ، ۶ / ۳۴۷ ۔